دیوبند: کورونا وائرس کی وجہ سے پورا ہندوستان بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے۔ ایسے وقت میں اسلامی مذہبی تعلیم کے مرکز دارالعلوم دیوبند نے ایک انتہائی اہم فتویٰ جاری کیا ہے۔ اس فتویٰ کے مطابق بینک میں جمع سود کے پیسے کا استعمال مسلمان غریبوں کی مدد میں کر سکتے ہیں۔
یہ فتویٰ دارالعلوم دیوبند کے تین رکنی پینل نے جاری کیا ہے۔ پینل میں مشہور عالم دین مفتی محمود بلند شہری کے بھی دستخط ہیں۔ فتویٰ کو مفتی نعمان نے قلم بند کیا ہے اور اس پر تحقیق مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی نے بھی کی ہے۔ فتویٰ کافی مطالعے (تحقیق) کے بعد جاری گزشتہ 25 اپریل کو جاری کیا گیا۔
Published: 05 May 2020, 8:00 PM IST
اس فتویٰ کے لیے سوال کرناٹک کے باشندہ محمد اسامہ نے قائم کیا تھا۔ انھوں نے پوچھا تھا کہ ان کی مسجد کے اکاؤنٹ میں سود کا بہت سارا پیسہ جمع ہے، کیا وہ اس پیسے سے موجودہ مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کر سکتے ہیں؟ کیا یہ جائز ہے؟ اس کے جواب میں دارالعلوم دیوبند نےجو فتویٰ جاری کیا ہےاس میں لکھا گیا ہے کہ سود اسلام میں پوری طرح حرام ہے، لیکن لاک ڈاؤن کے دوران بینک سے آپ کی جمع پونجی پر حاصل سود سے تنگ حال اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ سود کی اس رقم کو نجی طور پر اور مسجد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ اس رقم سے غریبوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ اس میں شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سے اگر آپ کسی کو راشن خرید کر دینا چاہتے ہیں تو یہ اچھا ہے۔
Published: 05 May 2020, 8:00 PM IST
اپنے سوال کے جواب میں فتویٰ حاصل کرنے کے بعد محمد اسامہ کافی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ سوال اس لیے پوچھا تھا کہ ان کی مسجد کے بینک میں جمع پیسے کا سود کافی ہو گیا ہے اور اسے ہم مسجد میں استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ اب ہم اس پیسے سے لاک ڈاؤن میں پھنسے ضرورت مند لوگوں کی بغیر کسی تفریق مدد کریں گے۔
Published: 05 May 2020, 8:00 PM IST
غور طلب ہے کہ اسی ہفتہ مولانا ارشد مدنی نے بھی اپیل جاری کر کے کہا تھا کہ اس بار جمعیۃ کو چندہ نہ دیا جائے بلکہ اس پیسے سے اپنے پڑوسی کی تکلیف کو سمجھ کر اس کی مدد کی جائے، بھلے ہی وہ ہندو ہو۔ اس مدد میں کسی طرح کی کوئی تفریق نہیں کی جانی چاہیے۔
Published: 05 May 2020, 8:00 PM IST
بہر حال، سودی پیسوں سے غریبوں کی مدد کے لیے جاری فتویٰ پر مولانا شعیب عالم قاسمی سکندر پوری کا کہنا ہے کہ اس مشکل حالت میں غریب اور ضرورت مند لوگوں کی جہاں تک ہو سکے زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے، ویسے بھی یہ رمضان کا مبارک مہینہ ہے جس میں غریبوں پر خرچ کرنا بہت بڑا ثواب کا کام ہے۔ میرٹھ کے حاجی نفیس فتویٰ کے تعلق سے کہتے ہیں کہ "مسلمان تو بلاسودی پیسوں سے بھی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، لیکن یہ کاروباری مسلمانوں کے لیے بہت مفید اور رہبری کرنے والا ہے۔ یقیناً اب بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد کی جائے گی۔ ہمیں اس مشکل میں سب کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔"
Published: 05 May 2020, 8:00 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 May 2020, 8:00 PM IST