نئی دہلی / اجمیر: درگاہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 809واں سالانہ عرس مبارک تزک و احتشام کے ساتھ جاری ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ملک و بیرون کی اہم شخصیات کی جانب سے یہاں کے لیے چادر روانہ کی جا رہی ہے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی خواجہ غریب نواز کے آساتانہ کے لیے چادر روانہ کی ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق درگاہ اجمیر شریف کے موجودہ گدی نشین اور حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ (1142 - 1236) کی 27 ویں نسل سے تعلق رکھنے والے حاجی سید سلمان چشتی نے کہا، ’’افغانستان کے کسی صدر اور کسی بھی جنوب ایشیائی ملک کی جانب سے موصول ہونے والی یہ پہلی پاک چادر مبارک ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’صدر اشرف غنی نے پیغام ارسال کیا ہے کہ خواجہ غریب نوازؒ کی تعلیم دنیا بھر میں سنی اور سمجھی جائے۔‘‘ نیز صدر اشرف غنی نے کہا، ’’اسلامی جمہوریہ افغانستان اور افغان عوام کی جانب سے ہندوستان میں اجمیر شریف کے خواجہ معین الدین چشتیؒ کے تئیں عزت اور عقیدت کے ایک مودبانہ پیغام کے ساتھ 809ویں سالانہ عرس مبارک میں پاک غلاف مبارک بھیجا ہے۔‘‘
Published: undefined
سید سلمان چشتی نے مزید کہا، ’’یہ ہندوستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے اور افغانستان میں موجود انتہا پسندوں کے لیے ایک سخت پیغام بھی ہے، جنہوں نے کئی صوفیائے کرام کے آستانوں اور اتحاد کے مراکز کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی درگاہ اجمیر شریف کے لیے چادر پیش کر چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined