قومی خبریں

دارا سنگھ سماجوادی پارٹی میں شامل، یوگی کے تیسرے وزیر اکھلیش کی سائیکل پر سوار

سوامی پرساد موریہ اور دھرم سنگھ سینی کے بعد دارا سنگھ یوگی حکومت کے ایسے تیسرے وزیر ہیں جو انتخابات سے عین قبل سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

لکھنؤ: سوامی پرساد موریہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو خیر آباد کہنے والے یوگی حکومت کے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان نے اتوار کے روز سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا دامن تھام لیا۔ سوامی پرساد موریہ اور دھرم سنگھ سینی کے بعد دارا سنگھ یوگی حکومت کے ایسے تیسرے وزیر ہیں جو انتخابات سے عین قبل سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی موجودگی میں یہاں واقع ایس پی دفتر میں چوہان نے اپنے حامیوں کے ساتھ پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر چوہان نے بی جے پی پر غریبوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں پانچ سال میں ضب سماج کے سبھی طبقات میں بے چینی شباب پر پہنچ گئی تو انہیں وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

Published: undefined

انہوں نے اسے اپنی گھر واپسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے لئے اپنے نعرے کے مطابق ساتھ تو سب کا لیا لیکن یوگی حکومت میں وکاس چند لوگوں کا ہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں غریب عوام کو اناج۔راشن دے کر غلام بنانے کی سازش جاری ہے۔

Published: undefined

چوہان نے کہا کہ ریاست کے لوگ اب خود کو ٹھگنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو آج اپنی فصل کی رکھوالی کے لئے پوس کی رات میں کھیت پر سونا پڑرہا ہے۔ ریزرویشن نظم کو ختم کر کے آئین کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

چوہان نے کہا کہ لوگ اب 10 مارچ کا انتظار کررہے ہیں جب وہ اکھلیش یادو کو وزیر اعلی بنتے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ہم پانچ سال تک انتظار کرتے رہے کہ دلت اور پسماندہ طبقات کا بھروسہ قائم ہوگا جب پوری ریاست میں عوام کے درمیان بے چینی اپنی شباب پر پہنچ گئی تو انہیں بی جے پی کو چھوڑنا ہی پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined