قومی خبریں

بہار میں دلت بستی جلانے کا معاملہ: حزب اختلاف کا شدید ردعمل، کھڑگے اور پرینکا حکومت پر حملہ آور

ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی ہمیشہ کی طرح خاموش ہیں، نتیش کمار اقتدار کے لالچ میں لاپروا ہو گئے ہیں اور این ڈی اے کے اتحادی صدمے میں ہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

پٹنہ: بہار کے نوادہ میں دلت بستی میں تقریباً 800 مکانات کو آگ لگانے کے واقعہ پر حزب اختلاف نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے این ڈی اے اور نتیش حکومت پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی، بی ایس پی سربراہ مایاوتی سمیت کئی لیڈروں نے اس معاملہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی ناانصافی کرنے والے دبنگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تمام متاثرین کی مناسب بازآبادکاری کی جائے۔

Published: undefined

ملکارجن کھرگے نے ایکس پر لکھا، ’’بہار کے نوادہ میں مہادلت ٹولہ پر دبنگوں کی دہشت این ڈی اے کی ڈبل انجن والی حکومت کے جنگل راج کا ایک اور ثبوت ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ تقریباً 100 دلتوں کے گھروں کو آگ لگا دی گئی، گولی مار دی گئی۔ غریب خاندانوں سے سب کچھ چھین لیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی دلتوں-محروموں کے تئیں بے حسی، مجرمانہ غفلت اور غیر سماجی عناصر کی پشت پناہی اب عروج پر ہے۔ وزیر اعظم مودی ہمیشہ کی طرح خاموش ہیں، نتیش کمار اقتدار کے لالچ میں لاپروا ہو گئے ہیں اور این ڈی اے کے اتحادی صدمے میں ہیں۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی واڈرا نے انسٹاگرام پر لکھا، ’’بہار کے نوادہ میں مہادلتوں کے 80 سے زائد گھروں کو نذر آتش کرنے کا واقعہ انتہائی خوفناک اور قابل مذمت ہے۔ درجنوں راؤنڈ فائرنگ کر کے اتنے بڑے پیمانے پر دہشت پیدا کرنا اور لوگوں کو بے گھر کرنا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور عام دیہاتی-غریب خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ میرا ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسی ناانصافی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تمام متاثرین کی مناسب بازآبادکاری کی جائے۔‘‘

Published: undefined

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’بہار کے نوادہ میں دبنگوں کی طرف سے کئی غریب دلتوں کے متعدد گھروں کو جلا کر ان کی زندگیاں برباد کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور سنگین ہے۔ حکومت مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور متاثرین کی کی بازآبادکاری کے انتظامات کے لیے مکمل مالی امداد بھی فراہم کرے۔‘‘

Published: undefined

وہیں، آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ بہار میں دلتوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں اور حکومت سکون کی نیند سو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ٹھیک کہا ہے کہ بہار میں ’مہا جنگل راج‘ سے بڑا ’مہا راکشس راج‘ آ گیا ہے۔ دلت بھائیوں پر مظالم کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بہار جس طرح جل رہا ہے اس پر وزیر اعظم مودی اور این ڈی اے کو بولنا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined