مدھیہ پردیش کے ضلع گونا کے جگن پور گاؤں میں قبضہ ہٹانے کے دوران غریب جوڑے کے ساتھ زد و کوب کے سبب وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج رات کلیکٹر ایس وشوناتھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) علیٰ الفور معطل کیے جانے کی ہدایت دی۔
Published: 16 Jul 2020, 6:46 AM IST
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے اس معاملہ پر ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ ’’یہ شیو راج سرکار ریاست کو کہاں لے جا رہی ہے۔یہ کیسا جنگل راج ہے۔گونا کے تھانہ کینٹ علاقہ میں ایک دلت کسان جوڑےپر بڑی تعداد میں پولیس والوں کے ذریعہ ظالمانہ طریقہ سےلاٹھی چارج۔‘‘ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔
Published: 16 Jul 2020, 6:46 AM IST
مسٹر چوہان نے بھوپال میں اس واقعہ سے متعلق نکات کی معلومات حاصل کرنے کے بعد کہا ہےکہ کسی بھی طرح کا ظلم و بربریت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے جگن پور گاؤں کی گذشتہ روز کے مکمل واقعہ کی اعلیٰ سطحی تفتیش کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس میں جو بھی مجرم پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔
Published: 16 Jul 2020, 6:46 AM IST
جگن پور گاؤں میں گذشتہ روز قبضہ ہٹانے کی کاروائی کے دوران راجکمار اہیروار اور ان کی اہلیہ ساویتربائی نے زہر پی لیا تھا۔ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا ملزم گبو پاردی اس جوڑے کے علاوہ ان کے بچوں کو بھی جراثیم کُش پینے کے لیے مشتعل کر رہا تھا۔
Published: 16 Jul 2020, 6:46 AM IST
اس دوران پولیس اہلکاروں نے اس جوڑے کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل ممیڈیا پر وائرل ہو گیا۔راجیہ سبھا رکن جیوتی رادتیہ سندھیا نے دیر رات ٹویٹ کیا کہ گونا کے بد بختانہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کلیکٹر اور ایس پی کو فوراً ہٹانے کی ہدایت دے دی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور سابق وزیر جے وردھن نے شیوراج حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: 16 Jul 2020, 6:46 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Jul 2020, 6:46 AM IST