شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی و این پی آر کے خلاف پھلواری شریف کے ہارون نگر میں گزشتہ تقریباً ایک مہینہ سے احتجاجی دھرنا جاری ہے جس میں آج شاہین باغ کی ’دبنگ دادی‘ نے شرکت کی۔ دادی اسماء خاتون نے دھرنے میں بیٹھیں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں سے بھی کہا کہ وہ ایک ایسی لڑائی لڑ رہے ہیں جو ایک دو دن میں ختم ہونے والی نہیں ہے۔ اس لیے وہ اس وقت تک دھرنے سے نہ اٹھیں جب تک کہ کالا قانون واپس نہیں لے لیا جاتا۔
Published: undefined
اپنی تقریر کے دوران شاہین باغ کی دادی نے مظاہرین سے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’مودی جی تک ہم نے پیغام پہنچایا ہے کہ دو مہینہ لگے، چھ مہینہ لگے، سال لگے، ہم اٹھنے والے نہیں ہیں۔ جو کالا قانون تم لائے ہو، اس کو واپس لینے کا وعدہ ہم سے تحریری طور پر کرو، تبھی ہم لوگ اٹھیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جیسے ہم بیٹھے ہیں، ویسے ہی بیٹھے رہیں گے۔ سر کٹا سکتے ہیں، سر جھکا نہیں سکتے۔ مرنا تو انسان کو ہے ہی، آج مرے یا کل مرے۔ شہادت کی موت ملتی ہے تو ہمیں منظور ہے۔‘‘
Published: undefined
این ڈی ٹی وی کے ایک پروگرام سے مشہور ہوئیں دادیوں میں سے ایک اسماء خاتون نے یہاں موجود لوگوں کو اپنی 9 پستوں کا نام بھی شمار کرایا اور کہا کہ پی ایم مودی اگر اپنی پستوں کا نام شمار کرا دیں پھر سی اے اے کی بات کریں۔ اپنے خطاب کے دوران ’دبنگ دادی‘ نے کئی اشعار بھی پڑھے اور دھرنے میں بیٹھی خواتین کے اندر ایک جوش پیدا کر دیا۔ دادی کی باتوں کو سن کر وہاں موجود سبھی لوگ تالیاں بجا رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula