قومی خبریں

گردابی طوفان ’نیوار‘ سے تباہی، پڈوچیری اور تمل ناڈو کے ساحلوں سے آگے نکلا طوفان

گردابی طوفان نیوار آدھی رات کے بعد تمل ناڈو-پڈوچیری کے ساحل سے ٹکرا گیا اور کئی مقامات پر بھاری تباہی مچائی ہے

گردابی طوفان نیوار سے تباہی / تصویر آئی اے این ایس
گردابی طوفان نیوار سے تباہی / تصویر آئی اے این ایس 

پڈوچیری / چنئی: گردابی طوفان نیوار آدھی رات کے بعد تمل ناڈو-پڈوچیری کے ساحل سے ٹکرا گیا اور کئی مقامات پر بھاری تباہی مچائی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔ جس وقت طوفان نے ساحل کو عبور کیا تو بہت تیز ہوائیں چلنے لگیں۔

Published: undefined

طوفان نے پڈوچیری میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، طوفان سے متعدد مقامات پر درختوں اور بجلی کے کھمبے اکھڑنے کی اطلاعات ہیں۔ گردابی طوفان نے بدھ کی رات تمل ناڈو کے ضلع ولپورم کے مرکنم کو عبور کیا۔ پڈوچیری کے ایجل نگر، وینکٹ نگر، بالاجی نگر اور دیگر نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ متعدد مکانات کے سیلاب کی زد میں آنے کی وجہ سے لوگ محفوظ مقامات پر پناہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے واٹس ایپ پوسٹ میں بتایا ہے کہ صرف گرینڈ بازار پولیس ایریا سے سات درخت گرنے کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رینبو نگر میں ایک گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ایک عمر رسیدہ خاتون اور بچے کو بچایا گیا ہے۔

Published: undefined

بارش کے دوران پڈوچیری کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا، جسے بحال کر دیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کے نتیجے میں جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیرکے اقدامات کیے گئے تھے۔ سمندری طوفان کے انتباہ دینے والے تمام نشانات کو پڈوچری بندرگاہ سے ہٹا دیئے گئے تھے۔ ادھر وزیر اعلی وی نارائن سامی ’نیوار‘ سے ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں سے گزرتا ہوا آگے نکل چکا ہے۔ طوفان اب پہلے کی طرف شدید نہیں رہا ہے، تاہم بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تمل ناڈو اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ریاست میں موسم کے تعلق سے وارننگ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ساتھ تمل ناڈو اور پڈودچیری کے کئی اضلاع میں میں گرج چمک کے ساتھ بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined