حیدرآباد: خلیج بنگال میں بنا طوفان ’مندوس‘ کل نصف شب کے بعد پڈوچیری اور آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ کے درمیان مہابلی پورم کے قریب ساحل کو عبور کر گیا۔ جس وقت طوفان ساحل کو عبور کر رہا تھا اس وقت 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ اس کے بعد طوفان کمزور ہو گیا۔ طوفان نے اس سے پہلے تمل ناڈو کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کافی تباہی مچائی۔
Published: undefined
موسمی مرکز نے کہا کہ طوفان آج صبح کمزور ہو کر شدید طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے نتیجہ میں جنوبی ساحلی آندھرا، رائلسیما اور شمالی ساحلی آندھرا میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔ نیلور، تروپتی اور انامیا اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔ طوفان مندوس کے اثر کی وجہ سے اے پی کے ساحل پر 65 سے 75 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ساحلی آندھرااور رائلسیما کے اضلاع میں کئی مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پوٹی سری راملو نیلور ضلع کے برہمدیوم میں 12.6 سینٹی میٹر اور تروپتی ضلع کے نائیڈوپیٹ میں 11.4 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
حکام صورتحال کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے رہے ہیں اور طوفان کی شدت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔طوفان کے اثرکی وجہ سے تمل ناڈو میں کانچی پورم، چنگلپٹو، ولوپورم کے ساتھ ساتھ پڈوچیری کے بعض حصوں میں بارش ہوئی۔ کئی اضلاع میں تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے۔
Published: undefined
موسلا دھار بارش کی وجہ سے ارمبکم کی ایم ایم ڈی اے کالونی میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ چنئی میں تقریباً 200 چھوٹے اور بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ چنگل پٹو ضلع میں بھی تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے۔ چنگل پٹو کے ڈی ایم نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ چنئی کے کمشنر گگندیپ سنگھ نے کہا کہ پہلے سے چوکس رہنے کی وجہ سے چنئی میں بڑا نقصان ٹل گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز