قومی خبریں

بحیرہ عرب سے اُٹھے طوفان ’مہا‘ کے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر نے بتایا کہ فی الحال گجرات کے بیروال ساحل سے 640 کلومیٹر جنوب میں موجود ’مہا‘ 6 نومبر کی صبح سے اپنی سمت بدل کر گجرات کی ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے اور یہ ساحل سے ٹکراسکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

احمدآباد: بحیرہ عرب میں اٹھا گردابی طوفان ’مہا‘ 6 نومبر کے بعد گجرات کے ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات مرکز کے مقامی ڈائرکٹر جینت سرکار نے بتایا کہ فی الحال گجرات کے بیروال ساحل سے 640 کلومیٹر جنوب میں موجود ’مہا‘ 6 نومبر کی صبح سے اپنی سمت بدل کر گجرات کی ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے اور یہ ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔

Published: undefined

اس دوران ہوا کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اوراس کے اثر سے تیز گردابی بارش ہوسکتی ہے۔ ایسا ہی جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے ساحلی علاقوں میں بھی ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

سرکار نے یو این آئی کو بتایا کہ ابھی 2 اور دن اس پر نگرانی کے بعد تصویر اور زیادہ صاف ہوسکے گی اور تب یقین کے ساتھ یہ بتایا جاسکے گا یہ گجرات کی ساحل سے ٹکرائے گا یا نہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب میں ہی اٹھا دوسرا طوفان ’کیار‘ اب پوری طرح کمزورہوکر کم دباؤ کے علاقے میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ اب اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined