نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو تمل ناڈو میں طوفان 'مچونگ' کے اثر سے جان و مال کے نقصان پر غم کا اظہار کیا اور مرکز سے ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔
Published: undefined
ایکس پر ایک پوسٹ میں کھڑگے نے کہا، ’’تمل ناڈو میں سائیکلون مچونگ کے اثرات کو دیکھ کر افسوس ہوا، جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ طوفان کے آندھرا پردیش، اڈیشہ اور پڈوچیری میں اپنی موجودگی کا احساس ہونے کی امید ہے اور اس سے بھاری نقصان ہو سکتا ہے اور جھارکھنڈ میں شدید بارش ہو رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’تمام ریاستی حکومتوں کو ضرورت کی اس گھڑی میں مرکزی حکومت سے ہر ممکن مدد حاصل ہونی چاہیے۔ کسی بھی بحران سے بچنے کے لیے ہمیں ساتھ رہنا ہوگا۔ میں کانگریس کے کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ساتھی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ لوگوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔
تمل ناڈو میں پیر کو سمندری طوفان مچونگ کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے اور چنئی سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ ریاستی راجدھانی میں شدید بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے سب ویز اور اہم سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined