نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح راجدھانی میں سمندری طوفان ’جواد‘ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مرکز اور ریاستی سطح پر تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی جائزہ لیا اور لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔
Published: undefined
نریندر مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کو خطرناک علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق پی ایم مودی نے میٹنگ میں کہا کہ ضروری خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جانے چاہئیں اور اگر کوئی رکاوٹ ہے تو انہیں جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ تمام وزارتوں اور ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مل کر اس طرح کام کریں کہ طوفان سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔
Published: undefined
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی 29 ٹیمیں بھیجی ہیں۔ ان کے ساتھ کشتیاں، درختوں کو کاٹنے کے لئے آری، ٹیلی کمیونیکیشن کا سامان وغیرہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 33 ٹیموں کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے بھی اپنے جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے تیار رکھا ہے۔ انہوں نے طوفان میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش اور ریسکیو کے لیے بھی تیاریاں کی ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کے انجینئروں کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔ مشرقی ساحل پر ڈیزاسٹر ریلیف اور طبی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز