قومی خبریں

خلیج بنگال میں تیار ہو رہا گردابی طوفان ’گلاب‘، اڈیشہ اور آندھرا ہوگا سب سے زیادہ متاثر

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خلیج بنگال میں مزید ایک ڈپریشن یعنی دباؤ کے تیار ہونے کے آثار ہیں جو بنگال اور بنگلہ دیش سے ملحق علاقوں کو متاثر کرے گا، اس کے سبب منگل کو بارش کی تیزی بڑھے گی۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

کچھ مہینوں قبل یاس طوفان نے ملک کے ساحلی حصوں میں خوب تباہی مچائی تھی، اور اب خلیج بنگال میں ایک اور طوفان تیار ہو رہا ہے۔ اس طوفان کا نام ’گلاب‘ ہے، اور یہ نام پاکستان نے دیا ہے۔ مشرق وسط بنگال کی خلیج سے یہ طوفان شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ فی الحال یہ طوفان ڈپریشن کی شکل میں ہے۔

Published: undefined

شمال مغرب بنگال کی خلیج میں یہ ڈپریشن آج دیر شام تک گردابی طوفان کی شکل اختیار کر لے گا جس کے آندھرا پردیش اور اڈیشہ سے ٹکرانے کے آثار ہیں۔ یہ گردابی طوفان جنوبی اڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش سے ٹکرا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق اس کا سب سے زیادہ اثر اڈیشہ کے گوپال پور سے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کے درمیان ہوگا۔ گردابی طوفان ’گلاب‘ کا لینڈ فال آندھرا پردیش کے کلنگ پٹنم میں ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف مغربی بنگال پر بھی طوفان کا اثر پڑنے کا امکان ہے۔ یہاں ہفتہ کے روز سے بارش کا امکان ہے۔ مشرقی مدناپور اور جنوب 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہلکی بارش ہوگی اور پیر کو جنوبی بنگال میں تیز بارش کا امکان ہے۔ طوفان کا سب سے زیادہ اثر شمال و جنوب 24 پرگنہ، جھاڑگرام کے ساتھ مشرقی اور مغربی مدناپور ضلعوں میں پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی خلیج بنگال میں ایک اور ڈپریشن کے تیار ہونے کے آثار ہیں جو بنگال اور بنگلہ دیش سے ملحق علاقوں کو متاثر کرے گا۔ اس کے سبب منگل کو بارش کی تیزی بڑھے گی۔ کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں زوردار بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined