قومی خبریں

فانی طوفان: اڈیشہ میں 11 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا

کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں کنٹرول روم کھولا گیا ہے، ریاستی سکریٹریٹ میں بھی حالات پر نظر رکھنے کے لئے افسران کو حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

اڈیشہ میں 11 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا

بھونیشور: اڈیشہ حکومت نے فانی طوفان کے جمعہ کی صبح اڈیشہ ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر راحت اور بچاو مہم شروع کر دی ہے اور اس کے تحت ریاست کے 15 اضلاع کے نشیبی علاقوں میں تقریبا 11 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے فانی طوفان سے خطرے کو بھانپتے ہوئے تمام حساس علاقوں میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) اور ریاست ڈیزاسٹر ریسپونس فورس کے اہلکاروں کو فائر محکمہ کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت سے راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لئے ہیلی کاپٹروں، فوج اور بحریہ کو تیار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Published: 02 May 2019, 7:10 PM IST

تصویر یو این آئی

اسپیشل ریلیف کمشنر (ایس آرسی) وشنو سیٹھی نے بتایا کہ فاني کے جمعہ کو صبح آٹھ بجے سے صبح 10 بجے تک اڈیشہ ساحل سے ٹکرانے کے آثار ہے۔ ایس آرسی کے ترجمان ء مہاپاتر نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ تقریبا 3،31،794 لوگوں شام تین بجے تک محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام تک 11،54،475 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔

Published: 02 May 2019, 7:10 PM IST

فانی طوفان : تقریباً 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا

نئی دہلی: كابینہ سکریٹری پی کے سنہا کی صدارت میں مسلسل چوتھے دن جمعرات کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں طوفان ’فاني‘ کی وجہ سے پیدا صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں متعلقہ ریاستوں اور محکموں کے ساتھ ساتھ سبھی متعلقہ ایجنسیوں کے سینئر افسران نے حصہ لیا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی صورتحال کا جائزہ لیا اور مرکز کے حکام سے ریاستی حکومت سے مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ فاني کے جمعہ کی صبح پوری کے جنوب میں اڈیشہ ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ اس دوران 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک تیز ہوا چل سکتی ہے۔ محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے ٹکرانے کے وقت گنجم، كھردا، پوری اور جگت سنگھ پورر اضلاع میں ڈیڑھ میٹر بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

Published: 02 May 2019, 7:10 PM IST

تصویر سوشل میڈیا

جمعہ کوبھونیشور ہوائی اڈہ بند رہے گا

شدید طوفان فاني کے پیش نظر جمعہ کو بھونیشور ہوائی اڈے اور جمعہ کی رات 9.30 بجے سے ہفتے کی شام چھ بجے تک کولکتہ ہوائی اڈہ بند رہے گا۔

سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل نے جمعرات شام فاني پر تمام ہوائی جہاز سروس کمپنیوں اور ہوائی آپریٹروں کو فانی طوفان سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ جمعرات کی آدھی رات سے جمعہ کی آدھی رات تک بھونیشور ہوائی اڈے پر طیاروں کی نقل و حرکت بند رہے گی۔

اس کے علاوہ کولکتہ ہوائی اڈے پر جمعہ کی رات 9.30 بجے سے ہفتے کی شام چھ بجے تک طیاروں کی نقل و حرکت بند رہے گی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ ہوائی ٹریفک کنٹرول سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی دونوں ہوائی اڈوں پر پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی۔

Published: 02 May 2019, 7:10 PM IST

تصویر یو این آئی

ؔ’فانی‘ طوفان سے نمٹنے کے لئے مغربی بنگال انتظامیہ تیار

کولکاتا: ’فانی‘ طوفان ہر گزرتے لمحے کے ساتھ پاور فل ہونے کی وجہ سے مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ مغربی بنگال انتظامیہ کولکاتا و آس پاس کے اضلاع میں خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں کنٹرول روم کھولا گیا ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ میں بھی حالات پر نظر رکھنے کے لئے افسران کو حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ریاستی سیکریٹریٹ میں کل ہی اعلیٰ افسران کی میٹنگ ہوچکی ہے۔ جس میں حالات کو کنٹرول کرنے کی تدابیر پر غور کیا گیا ہے۔ دیکھا میں بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سیاحوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔ مچھیروں کو سمندر میں نہیں جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاج پور۔شنکر پور اور مندار منی سے بھی سیاحوں کو دور رہنے کو کہا گیا ہے۔

مغربی بنگال کے ساحلوں علاقوں سے طوفان کل شام ٹکرانے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فانی طوفان اس وقت کولکاتا سے 940 کلو میٹر دوری پر ہے۔ 450 کلو میٹر دو جنوب سے۔ 730 کلیومیٹر دور دیگھا ہے۔

Published: 02 May 2019, 7:10 PM IST

تصویر یو این آئی

گردابی طوفان کے پیش نظر تین خصوصی ٹرینیں

بھونیشور: مشرقی ساحلی ریلوے (ای سی او آر) اڈیشہ کے ساحلوں سے گردابی طوفان فانی کے ٹکرانے کے خدشہ کے پیش نظر پوری اور دیگر مقامات پھنسے سیاحوں کو باہر نکالنے کے لئے ہاوڑہ سے پوری کے درمیان جمعرات کو تین خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔

اس سے پہلے ای سی او آر نے فانی کے پیش نظر مسافروں کی سلامتی کے لئے اڈیشہ سے ہوکر گزرنے والی 103 ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک دیا ہے۔ ای سی او آر کے ذرائع نے کہا کہ پہلی ٹرین پوری سے دوپہر 12 بجے شالی مار کے لئے جائے گی اور یہ کھوردا روڈ، بھونیشور، کٹک، جاج پور، کیونجھر، بھدرک، بالاسور اور کھڑگپور اسٹیشنوں پر رکے گی۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق مغربی -وسطی بنگال کی خلیج کے اوپر بے حد خطرناک گردابی طوفان فانی شمال مشرق کی جانب سے بڑھتے ہوئے آج صبح پوری سے تقریباً 430 کلومیٹر دور پہنچ گیا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ طوفان شمال مشرق کی سمت بڑھتے ہوئے اڈیشہ کے گوپال پور اور چاندبالی سے تین مئی کی دوپہر بعد گزرے گا اور ہوا کی رفتار 170 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 200 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے۔

ای سی او آر ذرائع نے کہا کہ دو دیگر خصوصی ٹرینیں پوری میں پھنسے سیاحوں کو باہر نکالنے کے لئے ہاوڑہ سے پوری کے درمیان چلیں گی جبکہ پہلی خصوصی ٹرین پوری سے دوپہر بعد 12 بجے چلے گی۔ہاوڑہ سے خصوصی ٹرین دوپہر تین بجے پوری سے رانہ ہوگی۔ تیسری خصوصی ٹرین شام کو چھ بجے پوری سے ہاوڑہ کے لئے روانہ ہوگی۔

Published: 02 May 2019, 7:10 PM IST

مودی نے ’فانی‘ سے متاثر صورت حال کا جائزہ لیا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نےخلیج بنگال میں گردابی طوفان ’فانی‘ کے پیش نظر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا آج جائزہ لیا اور مرکزی افسران کو متاثرہ ریاستوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کا حکم دیا۔

مودی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں کابینہ سکریٹری، وزیراعظم کے پرنسپل مشیر، وزیراعظم کے اڈیشنل پرنسپل سکریٹری، داخلہ سکریٹری کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور وزیراعظم دفتر کے سینئر اہلکاروں نے اس میں حصہ لیا۔

افسران نے وزیراعظم کو گردابی طوفان کے ممکنہ راستوں اور اس سے نمٹنے کے لئے کیے جا رہے طریقوں کی بھی جانکاری دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ راحت اور بچاؤ مہم کے لئے تینوں فوجوں کے ساتھ قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورس کی ٹیمیں پوری طرح مستعد ہیں۔

صورت حال کے جائزہ کے بعد وزیراعظم نے مرکزی حکومت کے افسران کو طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کے افسران کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سبھی افسران سے یہ بھی کہا ہے کہ طوفان سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے سبھی احتیاطی تدابیر کریں۔ ساتھ ہی راحت اور بچاؤ مہم کے لئے سبھی ممکنہ اقدامات کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

Published: 02 May 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 May 2019, 7:10 PM IST