قومی خبریں

اڈیشہ-مغربی بنگال کی طرف تیزی سے بڑھ رہا گردابی طوفان ’دانا‘، اڈیشہ کے ساحل پر اثرات واضح

طوفان فی الحال 500 کلومیٹر دور ہے لیکن 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، آئی ایم ڈی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’دانا‘ 24 اکتوبر کی صبح تک خلیج بنگال میں خوفناک طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>گردابی طوفان دانا، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/airnewsalerts">@airnewsalerts</a></p></div>

گردابی طوفان دانا، تصویر @airnewsalerts

 

انڈمان کے سمندر سے اٹھا گردابی طوفان ’دانا‘ خلیج بنگال کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ طوفان کا باہری حصہ اڈیشہ کے ساحل تک پہنچ بھی چکا ہے۔ اس کے اثرات واضح ہو رہے ہیں اور بھدرک ضلع میں بارش شروع بھی ہو گئی ہے۔ محمکہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق طوفان کا سب سے زیادہ اثر اڈیشہ پر ہی پڑے گا۔

Published: undefined

اس طوفان کا اثر تقریباً نصف اڈیشہ میں دیکھنے کو ملے گا۔ طوفان فی الحال 500 کلومیٹر دور ہے، لیکن 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ آئی ایم ڈی نے ’دانا‘ کے 24 اکتوبر کی صبح تک خلیج بنگال میں خوفناک طوفان کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

یہ خطرناک طوفان 24 اکتوبر کی رات سے لے کر 25 اکتوبر کی صبح تک کبھی بھی اڈیشہ کے پوری ضلع اور مغربی بنگال کے ساگر نامی جزیرہ (جنوب 24 پرگنہ ضلع میں) کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

پوری میں 3 ہزار سے زیادہ سیاحوں کو گھر بھیج دیا گیا۔ ہوٹل کی بکنگ 4 دنوں کے لئے روک دی گئی ہے۔ احتیاطاً طوفان سے متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر 14 اضلاع کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو 25 اکتوبر تاریخ تک بند کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس درمیان اڈیشہ میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

طوفان کی شدت کے پیش نظر مغربی بنگال میں 198 اور اڈیشہ میں 150 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی مغربی بنگال کی حکومت نے دیگھا، مشرقی میدنی پور اور جنوب 24 پرگنہ ضلعوں سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

Published: undefined

گردابی طوفان ’دانا‘ کے مد نظر مرکزی اور ریاستی حکومت کمر کس چکی ہے۔ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام طرح کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (اینڈ ی آر ایف) اسٹینڈ بائی پر رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آرمی، نیوی اور کوسٹ گارڈ کی بچاؤ اور ریلیف ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined