قومی خبریں

سی ڈبلیو سی اجلاس: 2024 میں بی جے پی کی شکست مہاتما گاندھی کو سچی خراج عقیدت ہوگی، کھڑگے

ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہماری ریاستی حکومتوں نے سماجی انصاف کا ایک نیا ماڈل پیش کیا ہے۔ ہمیں اس بارے میں پورے ملک کو بتانا ہوگا‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی سی سی</p></div>

تصویر اے آئی سی سی

 

حیدرآباد: کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ کے آخری دن کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کئی اہم مسائل پر بات کی۔ حیدرآباد میں جاری اجلاس کے دوران کانگریس صدر نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ حیدرآباد کو آج کے دن 1948 میں آزادی ملی تھی۔ کانگریس نے ایک طویل جنگ لڑی۔ نہرو جی اور سردار پٹیل صاحب نے حیدرآباد کو آزاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک حیدرآباد میں ہونے والے اس اجلاس کے پیغام کا انتظار کر رہا ہے۔ ہمارا آج کا ایجنڈا ریاستی اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری ہے۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا ’’ہم مستقبل کے چیلنجوں سے واقف ہیں۔ یہ چیلنجز دراصل ہندوستانی جمہوریت کے چیلنجز ہیں۔ ملک کے آئین کو بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ ایس سی، ایس ٹی او بی سی، خواتین، غریبوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ایک چیلنج ہے۔‘‘ آنے والے انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ اگلے 2 سے 3 ماہ میں 5 ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں صرف 6 ماہ رہ گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات بھی ہو سکتے ہیں، ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہماری ریاستی حکومتوں نے سماجی انصاف کا ایک نیا ماڈل پیش کیا ہے۔ ہمیں اس بارے میں پورے ملک کو بتانا ہوگا۔ کانگریس نے انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پچھلے 2 مہینوں میں ہم نے 20 ریاستوں کے عہدیداروں اور سرکردہ لیڈروں کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور حکمت عملی تیار کی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہمیں ووٹرز سے مسلسل رابطے میں رہنا ہوگا۔ ان کے سوالوں کا جواب دینا ہے۔ ہمیں اپنے مخالفین کی طرف سے پھیلائے جانے والے جھوٹ کا فوری مقابلہ کرنا ہوگا۔ آپ کو مسائل اور حقائق کی بنیاد پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی طاقت دکھانی ہوگی۔ اس آمرانہ حکومت کو ہٹا کر ہندوستان کی جمہوریت کو بچانا ہوگا۔ کھڑگے نے کہا کہ ملک تبدیلی چاہتا ہے، یہ اشارہ ہمارے سامنے ہے۔ کرناٹک کے حالیہ انتخابات اور اس سے پہلے ہماچل پردیش میں ہماری جیت اس کا ثبوت ہے۔

Published: undefined

ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شریک قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ یہ آرام سے بیٹھنے کا وقت نہیں ہے۔ دن رات محنت کرنی پڑے گی۔ ہم کرناٹک میں متحد رہے جس کا نتیجہ سب نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ہماری ریاستی حکومتیں ہیں، ان کے اچھے کاموں کی تشہیر کرنی ہوگی۔ ہمیں یہ بھی بتانا ہے کہ مرکزی حکومت ہماری حکومتوں کی ترقی میں کیسے رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے۔ جہاں ہم اپوزیشن میں ہیں وہاں ہمیں حکمران جماعت کی کوتاہیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کو اجاگر کرنا ہوگا۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے مزید کہا ‘‘مودی حکومت نئے مسائل لا کر عوام کو ان کے بنیادی مسائل سے ہٹانے کی سیاست کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی بنیاد کانگریس نے رکھی ہے۔ اس لیے ان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی کانگریس پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے لیے ہمیں آخری سانس تک لڑنا پڑے گا۔ 2024 مہاتما گاندھی کی کانگریس صدر بننے کی صد سالہ سالگرہ ہے۔ 2023 کانگریس سیوا دل کی صد سالہ ہے۔ 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا مہاتما گاندھی کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ 1953 میں حیدرآباد میں کانگریس کی جنرل کانفرنس میں پنڈت جواہر لال نہرو نے کہا تھا، ’’ہمیں ہمیشہ پورے ملک کے بارے میں سوچنا ہے اور اس بڑے مقصد کے لیے ہر کام کرنا ہے لیکن ہم ایک پارٹی کے رکن ہیں اور ہمیں نظم و ضبط کا وہ احساس ہونا چاہیے جو کسی بھی پارٹی کے لیے ضروری ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined