قومی خبریں

بی آر ایس کے موجودہ رکن اسمبلی کانگریس میں شامل

بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے ایک موجودہ رکن اسمبلی وی ایم ابراہم جمعہ کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔ پارٹی نے آخری وقت میں ان کی امیدواری منسوخ کر دی تھی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

حیدرآباد: بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے ایک موجودہ رکن اسمبلی وی ایم ابراہم جمعہ کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔ پارٹی نے آخری وقت میں ان کی امیدواری منسوخ کر دی تھی۔ وی ایم ابراہم جوگولامبا-گڈوال ضلع کے عالم پور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ ریاستی کانگریس کے سربراہ اے ریونت ریڈی نے پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا۔

Published: undefined

رکن اسمبلی ابراہم اسمبلی نے انتخابات سے کچھ روز قبل کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ بی آر ایس نے اگست میں ابراہم کو اسی حلقہ انتخابت سے اپنا امیدوار بنایا تھا۔ انہوں نے انتخابی مہم بھی شروع کر دی تھی لیکن آخری وقت میں بی آر ایس نے امیدواری ان کی جگہ وجیوڈو کو سونپ دی۔

Published: undefined

ایم ایل سی چلہ وینکٹرامی ریڈی کی قیادت میں پارٹی قائدین کے مطالبہ پر بی آر ایس نے اپنا امیدوار تبدیل کیا۔ ابراہم 2018 میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر عالم پور سے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے سمپت کمار کو 44000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

ابراہم نے 2014 کے انتخابات میں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا لیکن سمپت کمار سے ہار گئے۔ ابراہم نے بعد میں ٹی آر ایس (اب بی آر ایس) میں شمولیت اختیار کر لی۔ تلنگانہ کی 119 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات 30 نومبر کو ہونے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined