قومی خبریں

جموں: مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں شہری کا قتل، حالات کشیدہ کرفیو نافذ

انتظامیہ نے پیدا شدہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے قصبہ میں کرفیو نافذ کرکے ریاستی پولس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ فوج بھی تعینات کردی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں فرقہ وارانہ فسادات کے لئے حساس قصبہ بھدرواہ میں مبینہ گئو رکشکوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے ایک کو زخمی کردیا ہے۔ قصبہ میں شدید کشیدگی کا سبب بننے والا یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے لئے دیسی ساختہ کی رائفل کا استعمال کیا گیا ہے۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST

انتظامیہ نے پیدا شدہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے قصبہ میں کرفیو نافذ کرکے ریاستی پولس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ فوج بھی تعینات کردی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کی گئی ہیں۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق مبینہ گئو رکشکوں کے ہاتھوں 50 سالہ نعیم احمد شاہ کی ہلاکت کے خلاف قصبہ بھدرواہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کی علی الصبح شدید احتجاجی مظاہرے کیے۔ مشتعل مظاہرین نے پولس تھانہ بھدرواہ پر پتھراؤ کیا جبکہ پولس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ مشتعل مظاہرین نے دو سہ پہیہ اور ایک دو پہیہ گاڑی کو آگ لگادی۔ اس کے علاوہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ کو قصبے میں کرفیو کے نفاذ کے علاوہ فوج تعینات کرنی پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے بیشتر سینئر افسران بشمول ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی اور فوجی افسر بھدرواہ پہنچے جہاں وہ صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST

اطلاعات کے مطابق تین افراد کا ایک گروپ اپنے مویشی سمیت اپنے آبائی گاؤں محلہ قلعہ بھدرواہ کی طرف جا رہے تھے کہ رات کے قریب دو بجے نالتھی گاؤں کے نزدیک گئو رکشکوں نے ان پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 50 سالہ نعیم شاہ موقع پر ہی از جان ہوا جبکہ اس کے دو دیگر ساتھی جزوی طور پر زخمی ہوئے اور جائے موقع سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے اور قصوراروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST

دریں اثنا پولس نے کاٹھی نالتھی گاؤں سے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ اصلی ملزم ابھی مفرور ہے۔ ادھر احتجاجیوں نے پولس اسٹیشن بھدرواہ پر پتھراؤ کیا احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ گرفتار شدہ افراد کو ان کے حوالے کیا جائے۔ پولس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور گیس کے گولے داغے جس سے احتجاجی زیادہ ہی مشتعل ہوئے اور انہوں نے وہاں کھڑی گاڑیوں کے شیشے چکناچور کر دیئے۔ احتجاجیوں نے تکیہ چوک، سیری بازار اور پسری بس اسٹینڈ میں دو آٹو رکشا ور ایک موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کردیا۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST

انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کیا ہے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے آرمی کو بھی بلایا گیا ہے۔ انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز احمد شیخ نے واقعہ کے خلاف ہڑتال کال دیتے ہوئے کہا 'یہ واقعہ بی جے پی، آر ایس ایس اور شیو سینا کے غنڈوں کے اشاروں پر انجام دیا گیا ہے جو یہاں کے ماحول کو خراب کرنے پر بضد ہیں اگر ملوثین کے خلاف فوری کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں جن کی ذمہ دار مودی کے ایجنڈے والی انتظامیہ پر ہوگی'۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST

صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈائیفوڈ، ایس ایس پی شبیر احمد ملک، آر آر سیکٹر 4 کے کمانڈر بریگیڈیئر این جے سنگھ بھدوارہ میں خیمہ زن ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈائیفوڈ نے عوام سے صبر وتحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں تمام ملوثین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST

اس دوران وزیراعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے واقعہ کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا 'بھدرواہ میں بدقسمت واقعہ پیش آنے کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اشتعال دلانے کے بجائے صبر و تحمل کی ضرورت ہے۔ ہم ضلع و ریاستی انتظامیہ بشمول اعلیٰ پولس افسروں کے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 May 2019, 8:10 PM IST