لکھنؤ: بی جے پی رکن پارلیمان ورون گاندھی نے بڑھتے کورونا انفکشن کی وجہ سے رات میں کرفیو نافذ کرنے کے فیصلے پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ رات میں کرفیو کا نفاذ اور دن میں ریلیوں میں لاکھوں افراد کو بلانا یہ عام شہری کی سمجھ سے بالاتر ہے۔
Published: undefined
ورون نے پیر کو اس ضمن میں ٹوئٹ کیا اور لکھا ’رات میں کرفیو کا نفاذ اور دن میں ریلیوں میں لاکھوں افراد کو بلانا، یہ عام شہری کی سمجھ سے پرے ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’یوپی کی محدود طبی سہولیات کے پیش نظر ہمیں ایمانداری سے یہ طے کرنا پڑے گا کہ ہمیں مہلک اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنا ہے یا انتخابی طاقت کا مظاہرہ‘۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سال 2022 میں یوپی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں ریلیوں اور یاتراؤں کے ذریعہ زور و شور سے انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ وہیں دوسری جانب ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے اترپردیش میں 25 دسمبر کی رات سے شبینہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے جو رات 11بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ العمل ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined