نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آج مسلسل 88ویں دن بھی مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی، جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
Published: undefined
ہفتے کے پہلے روز سنگاپور میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ 91.02 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.08 فیصد اضافے کے ساتھ 87.76 ڈالر فی بیرل رہا۔ زیادہ تر ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
Published: undefined
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:
میٹرو………….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ………….95.41………….86.67
کولکتہ ………….104.67………….89.79
ممبئی ………….109.98………….94.14
چنئی ………….101.40 ………….91.43
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined