قومی خبریں

مہاراشٹر ایم ایل سی انتخاب میں کراس ووٹنگ، کانگریس کے ریاستی صدر سخت برہم

نانا پٹولے نے کہا ہے کہ ایم ایل سی الیکشن میں کراس ووٹنگ کرنے والوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تاکہ کسی کو دوبارہ پارٹی سے غداری کرنے کی ہمت نہ ہو۔

<div class="paragraphs"><p>نانا پٹولے / یو این آئی</p></div>

نانا پٹولے / یو این آئی

 

مہاراشٹر میں 12 جولائی کو ہوئے 11 سیٹوں کے ایم ایل سی انتخاب میں کراس ووٹنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی ہلچل کا فی تیز ہو گئی ہے۔ اس الیکشن میں کانگریس کے پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کراس ووٹنگ کی۔ اب اس معاملے پر کانگریس کے ریاستی صدر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے صدر نے کہا ہے کہ 11 قانون ساز کونسل کی نشستوں کے حالیہ انتخابات میں کراس ووٹنگ کرنے والے پارٹی کے غداروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور جلد ہی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ہفتہ (13 جولائی) کو کہا تھا کہ یہی غدار دو سال قبل کونسل انتخابات میں کانگریس لیڈر چندرکانت ہنڈورے کی شکست کا سبب بنے تھے۔ نانا پٹولے نے کہا ہے کہ اب ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تاکہ کسی کو دوبارہ پارٹی سے غداری کرنے کی ہمت نہ ہو۔

Published: undefined

اس ضمن میں اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو سینا۔یو بی ٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہا کہ کانگریس نے قبول کر لیا ہے کہ کراس ووٹنگ ہوئی ہے اور اب وہ اصولوں کے مطابق کارروائی کرے گی۔ سنجے راؤت نے اس موقع پر مرکزی حکومت کی ایمرجنسی کے دن کو ’آئین کے قتل‘ کے طور منائے جانے پر بھی سخت تنقید کیا اور سوال کیا کہ کیا نااہلی کا سامنا کرنے والے ارکان اسمبلی کے ذریعے ایم ایل سی کا الیکشن کرانا غیر آئینی نہیں ہے؟ کیا ارکان اسمبلی کو خریدنا غیر آئینی نہیں؟ سنجے راؤت نے کہا کہ بی جے پی آئین کی اصل قاتل ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ شیو سینا اور این سی پی میں بغاوت کے بعد ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا اور شرد پوار کی این سی پی نے باغی ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا، جو زیر سماعت ہے۔ وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی قیادت میں ریاست میں حکمران اتحاد نے جمعہ کو ایم ایل سی انتخابات میں نو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ کانگریس کے کم از کم سات ایم ایل ایز نے ووٹنگ کے دوران پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔

Published: undefined

کانگریس کے ذرائع نے پہلے ہی اپنے 37  ایم ایل ایز میں سے اپنے امیدوار پرگھنہ ساتو کے لیے 30 ووٹوں کا کوٹہ طے کیا تھا اور باقی 7 ووٹ اتحادی شیو سینا (یو بی ٹی) کے امیدوار ملند نارویکر کو جانے تھے۔ ووٹنگ کے نتائج میں ساتو کو 25 اور نارویکر کو 22 ووٹ ملے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ کم از کم سات یم ایل ایز نے کراس ووٹنگ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined