قومی خبریں

سری لنکا بحران: سونیا گاندھی نے کہا– کانگریس اس نازک وقت میں سری لنکا اور اس کے عوام کے ساتھ ہے

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ "کانگریس اس سنگین بحران کی گھڑی میں سری لنکا اور اس کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔"

سونیا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
سونیا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

سری لنکا میں بحران بدستور جاری ہے۔ دریں اثناء سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکا کی صورتحال پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کا بیان سامنے آیا ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "کانگریس سنگین بحران کی اس گھڑی میں سری لنکا اور اس کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔" ہمیں امید ہے کہ ہندوستان سری لنکا کے عوام اور حکومت کی مدد جاری رکھے گا کیونکہ انہیں موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

انڈین نیشنل کانگریس سری لنکا میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات سے پریشان ہے اور اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ معاشی چیلنجز، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور خوراک، ایندھن اور ضروری اشیاء کی قلت نے وہاں کے لوگوں کے لیے بڑی مشکلات اور مصائب پیدا کیے ہوئے ہیں۔ کانگریس پارٹی اس سنگین بحران کی گھڑی میں سری لنکا اور اس کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ ان مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان ان مشکل حالات سے نمٹنے میں سری لنکا کے لوگوں اور وہاں کی حکومت کی مدد کرتا رہے گا۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی بین الاقوامی برادری سے سری لنکا کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کی بھی اپیل کرتی ہے۔ دوسری جانب ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان بہتر باہمی تعلقات ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined