کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر (1 جولائی) کو کہا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کو معطل کرکے فوجداری قوانین زبردستی منظور کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا۔ کانگریس صدر نے پی ایم مودی پر بھی حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان دنوں پی ایم مودی اور بی جے پی کے لوگ آئین کا احترام کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے قومی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ انتخابات میں سیاسی و اخلاقی جھٹکے کے بعد مودی اور بی جے پی والے آئین کا احترام کرنے کا خوب دکھاوا کر رہے ہیں، مگر سچائی یہ ہے کہ آج سے فوجداری نظام انصاف کے جو تین قوانین نافذ ہو رہے ہیں، وہ 146 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر کے زبردستی منظور کیا گیا ہے۔ انڈیا الائنس اب یہ ’بلڈوزر انصاف‘ پارلیمانی نظام پر نہیں چلنے دے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پیر سے ملک میں تین نئے فوجداری قوانین انڈین جسٹس کوڈ، انڈین سول ڈیفنس کوڈ اور انڈین ایویڈینس ایکٹ نافذ ہو گئے ہیں۔ یہ قوانین گزشتہ سال پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے تھے۔ جس وقت یہ قوانین پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہوئے تھے اس وقت اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے کافی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، جس کے بعد کانگریس اور ٹی ایم سی سمیت کئی پارٹیوں کے درجنوں ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا.
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined