کولکاتا: مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کے چار مراحل گزر چکے ہیں اور 17 اپریل کو پانچویں مرحلے کی پولنگ ہونے والی ہے۔ اس درمیان اے ڈی آر کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے (22 اپریل) میں 306 امیدواروں میں سے 28 فیصدامیدواروں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے خلاف فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔ مغربی بنگال الیکشن واچ اور اے ڈی آر نے 43 حلقوں کے تمام 306 امیدواروں کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے۔ 22 اپریل کو چھٹے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے۔اے ڈی آر نے کہا کہ306 امیدواروں میں سے 87 (28 فیصد) نے مجرمانہ مقدمات اور 71 (23 فیصد) نے اپنے خلاف سنگین فوجداری مقدمات کا ذکر کیا ہے۔بڑی جماعتوں میں، ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسی) کے 23 (61 فیصد) امیدواروں میں سے 14، بی جے پی کے 43 امیدواروں میں سے 25 (58 فیصد) ترنمول کانگریس کے 43 میں سے 24 (56 فیصد)کانگریس کے 12امیدواروں میں سے 5امیدواروں نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ ان کے خلاف فوجداری کے مقدمات چل رہے ہیں۔
Published: undefined
سی پی ایم کے 23امیدواروں میں سے 12،بی جے پی کے 43امیدواروں میں سے 20(47 فیصد)ترنمول کانگریس کے 43فیصد امیدواروں میں سے 20اور کانگریس کے 12امیدواروں میں سے چار کے خلاف سنگین فوجداری مقدمات چل ر ہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 19 امیدواروں نے کہا کہ ان کے خلاف خواتین کے خلاف زیادتی کے مقدمات چل رہے ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ امیدواروں نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ ان کے خلاف قتل سے متعلق مقدمات (آئی پی سی سیکشن 302) اور 22 امیدواروں نے کہا ہے کہ ان کے خلاف قتل کی کوشش سے متعلق مقدمات (آئی پی سی سیکشن 307) چل رہے یں۔ چھٹے مرحلے میں 43 حلقوں میں سے انتخابی حلقوں کی رائے دہندگی ہوگی۔یہ تمام حلقے ریڈ الرٹ ہیں۔ریڈالرٹ حلقے وہ ہوتے ہیں جہاں تین یا زیادہ امیدواروں نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات کا اعتراف کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 306 امیدواروں میں سے 66 (22 فیصد) کروڑ پتی ہیں۔
Published: undefined
ترنمول کانگریس کے 43امیدواروں میں سے 19، بی جے پی کے 43امیدواروں میں سے 22امیدوار اور سی پی ایم کے چار اور کانگریس کے دو امیدوار کروڑ پتی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 129 (42 فیصد) امیدواروں نے اپنی تعلیمی قابلیت کو پانچویں اور 12 ویں معیار کے درمیان قرار دیا ہے، جبکہ 165 (54 فیصد) نے گریجویٹ یا اس سے اوپر کی تعلیمی قابلیت کا ذکر کیا ہے۔ چار امیدوار ڈپلوما ہولڈر ہیں، سات صرف خواندہ ہیں جبکہ ایک ناخواندہ ہے۔
Published: undefined
پچاسی (28 فیصد) امیدواروں نے اپنی عمر 25 سے 40 سال کے درمیان، جبکہ 162 (53 فیصد) نے اپنی عمر 41 سے 60 سال کے درمیان بتایا ہے۔ یہاں 59 (19 فیصد) امیدوار ہیں جنہوں نے اپنی عمر 61 سے 80 سال کے درمیان بتایا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 27 (نو فیصد) خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined