نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے معاملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اس کے ساتھ ہی گورنر آنندی بین پٹیل سے اِن واردات کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت کو سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔
Published: 26 Aug 2020, 2:11 PM IST
پرینکا گاندھی نے اپنے بیان میں کہا، ’’محترمہ گورنر صاحبہ اتر پردیش میں خواتین کی حفاظت کے حالات بہت خراب ہوچکے ہیں۔ لکھیم پور کی ایک لڑکی آن لائن فارم بھرنے جا رہی تھی۔ اس کی عصمت دری کرکے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ اتر پردیش میں ایسا اب روز ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ عورت ہونے کے ناطے آپ اسے سنجیدگی سے سمجھیں گی اور نوٹس لیں گی۔‘‘
Published: 26 Aug 2020, 2:11 PM IST
کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج و جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست میں بڑھتے جرائم کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو مسلسل کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہیں اور خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم روکنے میں حکومت کو ناکام بتاتی آ رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے جس دلت لڑکی کے ساتھ ہونے والی عصمت دری اور قتل کا ذکر اپے ٹوئٹ میں کیا ہے وہ معاملہ لکھیم پور کھیری کا ہے۔ اس کی لاش منگل کی صبح اس کے گاؤں کے ایک تالاب سے برآمد ہوئی اور یہ جگہ اس کے گھر سے محض 500 میٹر کی دوری پر موجود ہے۔
Published: 26 Aug 2020, 2:11 PM IST
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اتر پردیش میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ لڑکی اپنی نویں جماعت کی مارک شیٹ، آدھار کارڈ اور 200 روپے لے کر آن لائن اسکالر شپ کا فارم بھرنے کے لئے نکلی تھی لیکن وہ زندہ واپس گھر نہیں لوٹ سکی۔ لڑکی کا گلا کسی دھاردار ہتھیار سے کاٹا گیا تھا اور اس کے ایک پیر کو جانوروں نے کھا لیا تھا۔ اس کی لاش کے پاس ہی اس کی مارک شیٹ اور موبائل فون پڑا ہوا ملا تھا۔ ایس پی ستیندر کمار کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور پولیس نے قاتلوں کی تلاش میں تین ٹیموں کو لگا دیا ہے۔ لڑکی جس گاؤں کی رہنے والی تھی وہ دلت اکثریتی گاؤں ہے۔ گزشتہ 10-12 دنوں کے اندر لکھیم پور کھیری میں کسی دلت لڑکی کے ساتھ ریپ اور قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
Published: 26 Aug 2020, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2020, 2:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز