حیدرآباد: کمشنر آف پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم، مغربی دنیا میں کافی زیادہ ہیں تاہم ہمارے سماج میں بھی خراب لوگ ہیں۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لئے بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اچھی طرح جاننے والے لوگ ہی ایسے جرائم کی وارداتیں انجام دیتے ہیں۔
Published: undefined
کمشنر آف پولیس حیدرآباد جو روزانہ مختلف امور پر شہریوں میں سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنی ویڈیوز اور پیام کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے کا کام کرتے ہیں، نے اسی سلسلہ کی کڑی کے حصہ کے طورپر آج بھی ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس ایک منٹ 32 سکنڈ کی ویڈیو میں انہوں نے کہا ’’ہر سماج میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو بچوں کے خلاف جرائم کی وارداتیں انجام دیتے ہیں۔ ہندوستان کے بڑے شہروں جیسے ممبئی، دہلی، بنگلورو، حیدرآباد اور چنئی میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو بچوں کے خلاف جرائم کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے پائے گئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
انجنی کمار نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بچوں کے خلاف جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم ہیں اور ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہمارے سماج کے ہر بچہ کو تحفظ ہو اور وہ محفوظ رہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کو یہ سکھایا جائے کہ بچوں کو بڑوں کی جانب سے اچھی طرح چھونا اور غلط طریقہ سے چھونا کیا ہے؟ ان کو محبت سے چھونا کیسا ہے اور ان کو دوسرے مقصد کے تحت چھونا کیسا ہے؟
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پولیس کا کونسلنگ سنٹر ہے۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ اگر شہری چاہتے ہیں تو پولیس ان کے پاس پہنچ کر اس تعلق سے بات کرسکتی ہے۔اس کے لئے پولیس کے پاس ماہرین بھی موجود ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز