اتر پردیش میں جرائم کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ روزانہ قتل اور اغوا جیسے واردات منظرعام پر آ رہے ہیں اور ان پر کنٹرول پانے میں یو پی انتظامیہ ناکام نظر آ رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس سلسلے میں کئی بار یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں، اور آج ایک بار پھر انھوں نے اس تعلق سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ریاست میں جرائم کے مسلسل بڑھتے واقعات کے سلسلے میں یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرم کی وارداتوں پر روک لگانے میں وہ ناکام ثابت ہورہی ہے۔
Published: 01 Aug 2020, 12:58 PM IST
پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بلند شہر واقعہ کا تذکرہ کیا ہے جہاں دھرمیندر چودھری کا 8 دن قبل اغوا ہوا تھا اور ان کی لاش 31 جولائی کو برآمد ہوئی۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ "کانپور، گورکھپور، بلند شہر۔ ہر واقعہ میں نظامِ قانون کی سستی ہے اور جنگل راج کی علامت موجود ہے۔ پتہ نہیں حکومت کب تک سوئے گی۔"
Published: 01 Aug 2020, 12:58 PM IST
قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی نے گزشتہ 24 جولائی کو بھی ایک ٹوئٹ میں اتر پردیش کے نظامِ قانون کو کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ”یو پی میں نظامِ قانون دم توڑ چکی ہے۔ عام لوگوں کی جان لے کر اب اس کی منادی کی جا رہی ہے۔ گھر ہو، سڑک ہو، دفتر ہو، کوئی بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔“
Published: 01 Aug 2020, 12:58 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Aug 2020, 12:58 PM IST