نوئیڈا: یو پی آر ای آر اے یعنی اتر پردیش ریئل ایسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی آر سی (ریکوری سرٹیفکیٹ) پر کارروائی کرتے ہویئے سابق بین الاقوامی کرکٹر مناف پٹیل کے بینک کھاتے منجمد کرتے ہوئے 52 روپے کی وصولی کی ہے۔ سابق کرکٹ ’نواس پروموٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ میں ڈائریکٹر ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے سیکٹر 10 میں ’نواس پروموٹرس پرائیوٹ لمیٹڈ‘ کا ’لیف ٹرائے‘ نام سے رہائشی پروجیکٹ ہے۔ اس پروجیکٹ کے بروقت مکمل نہ ہونے پر خریداروں نے یوپی ریرا (آر ای آر اے) میں شکایت کی تھی۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے یوپی ریرا نے بلڈر کے خلاف حکم جاری کر دیا۔ حکم کی تعمیل نہ کرنے پر یوپی ریرا نے آر سی (سند برائے وصولی) جاری کر دی۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق ضلع انتظامہ نے بلڈر کے خلاف یو پی ریرا کی تقریباً 10 کروڑ روپے کی 40 وصولی اسناد جاری کی ہیں۔ معاملہ میں دادری تحصیل کی ٹیم وصولی کی کوشش کر رہی ہے لیکن بلڈر رقم ادا نہیں کر رہا۔ تحصیل ٹیم نے کمپنی کے ڈائریکٹروں سے بھی وصولی شروع کر دیا۔
Published: undefined
عہدیداروں نے بتایا کہ کرکٹر مناف پٹیل بھی کمپنی میں ڈائریٹر ہیں۔ نوئیڈا اور گجرات میں ایکسس بینک کی 2 شاخوں میں سابق کرکٹر کے دو کھاتون کو منجمد کرتے ہوئے آر سی کی رقم وصول کی ہے۔ دونوں کھاتوں کے تقریباً 52 لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز