قومی خبریں

کرکٹ: پاکستان کو لگا جھٹکا، سری لنکائی کرکٹروں نے پاکستان دورہ سے کیا انکار

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے رواں ماہ پاکستان میں ہونے والی ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولمبو: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے رواں ماہ پاکستان میں ہونے والی ونڈے اور ٹی-20 سیریز کے لئے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

سری لنکا کے وزیرکھیل ہارین فرنانڈو نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان جا کر ونڈے اور ٹی -20 سیریز کھیلے گی، اس پریس کانفرنس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے سری لنکا کے وزیر کھیل ہارین فرنانڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، جس میں یہ طے ہوا تھا کہ رواں ماہ سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان آکر ونڈے اور ٹی -20 سریز کھیلے گی اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹسٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST

اب سری لنکا کرکٹ ٹیم کے متعدد سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے سے منع کردیا ہے، انکار کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹی -20 کرکٹ ٹیم کے کپتان لستھ ملنگا، ونڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینجیلو میتھیوز شامل ہیں۔

Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST

’جنگ‘ کے مطابق وزیرکھیل ہارین فرنانڈو کے مطابق کھلاڑیوں کے انکار کرنے کی وجہ ان کے اہل خانہ ہیں جنہوں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان جانے سے منع کردیا ہے۔سری لنکا کے وزیرکھیل کا کہنا ہے کہ’ ’میں خود کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان آنے کے لئے تیار ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کھلاڑیوں کو راضی کرنے کے لئے سری لنکا کرکٹ حکام 9 ستمبر کو تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST

دوسری جانب پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ یوم عاشورہ کے بعد شروع کیا جائے گا، ٹکٹ کی کم از کم قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گے اور اُس کے بعد ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔

Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST

واضح رہے کہ پاک سری لنکا سریز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز 27 و 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی-20 میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Sep 2019, 2:10 PM IST