اتر پردیش کے پالنا گھر گھوٹالہ (کریڈل ہاؤس گھوٹالہ) کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے جانچ کی رفتار تیز کرتے ہوئے منگل کی شب لکھنؤ میں بی جے پی رکن اسمبلی نیرج بورا کے گھر چھاپہ ماری کی۔ سی بی آئی نے بی جے پی رکن اسمبلی کے دو بھائیوں سے پوچھ تاچھ بھی کی۔ اس گھوٹالہ میں ایک این جی او کا بھی نام سامنے آ رہا ہے جس کے تار بی جے پی رکن اسمبلی سے جڑے ہوئے ہیں۔ چھاپہ ماری کے دوران سی بی آئی نے این جی او کے دستاویز بھی کھنگالے۔ اس منصوبہ میں زبردست دھاندلی کی بات سامنے آنے کے بعد سی بی آئی کو اس کی جانچ سونپی گئی تھی۔ گھوٹالہ میں کئی لیڈروں اور افسروں کے قریبیوں پر شکنجہ سکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
اس گھوٹالہ میں رکن اسمبلی کے این جی او کے شامل ہونے کی جانکاری سی بی آئی کو ملی تھی، جس کے بعد سی بی آئی نے یہ چھاپہ ماری کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیر کو بھی سی بی آئی نے رکن اسمبلی کی رہائش پر چھاپہ ماری کی تھی اور ان کے دو بھائیوں کو پوچھ تاچھ کے لیے جانچ ایجنسی کے دفتر طلب کیا گیا تھا۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق اس گھوٹالہ میں 250 سے زیادہ این جی او کا کردار شبہات کے گھیرے میں ہے جس کی سی بی آئی جانچ کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پالنا گھر میں مزدوروں کو نشان زد کرنے کے بعد ان کی پوری فیملی کی تفصیل لے کر محکمہ محنت میں رجسٹرڈ کرانے کے بعد 25 بچوں کو رکھنے کا منصوبہ تھا۔ سی بی آئی جانچ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کئی این جی او نے پہلے ہی رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کے نام رجسٹر پر درج کر لیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز