اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں عمارتوں اور اراضی پر شگاف کا دائرہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ اس سے غیر محفوظ عمارتوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے گیسٹ ہاؤس میں بھی شگاف بڑھتا جا رہا ہے اور عمارت ایک طرف جھکنے لگا ہے، جس کے بعد اسے غیر محفوظ قرار دے دیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے توڑنے کا حکم بھی صادر کر دیا گیا۔ جوشی مٹھ کے جے پی کالونی کی 15 عمارتوں کے ساتھ ساتھ اس عمارت کو بھی منہدم کیا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز انتظامیہ کی طرف سے گیسٹ ہاؤس کو توڑے جانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جوشی مٹھ کے اس حادثے کے شکار کئی گھر اور ہوٹل ہوئے ہیں۔ شگاف پڑنے کے بعد انھیں توڑنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ پی ڈبلیو ڈی کے گیسٹ ہاؤس اور جی ایم وی این کے گیسٹ ہاؤس بھی اس آفت کی زد میں آئے ہیں۔ انھیں بھی توڑا جا رہا ہے۔ منگل کو ان دونوں عمارتوں کو توڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سی بی آر آئی کے سائنسدانوں کی دیکھ ریکھ میں ہو رہی ڈسمنٹلنگ میں پہلے دن یہاں کھڑکی دروازے اور ان کی چوکھٹ ہٹائی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں عمارت میں شگاف کے ساتھ جھکاؤ بڑھتا جا رہا تھا۔
Published: undefined
دوسری طرف جوشی مٹھ کے دو ہوٹلوں ’ملاری اِن‘ اور ’ماؤنٹ ویو‘ کو منہدم کرنے کا کام جاری ہے۔ بدھ کے روز ہوٹلوں کی اوپری منزل میں چھت اور کالم کو توڑنے کا کام ہوا تھا، اب نیچے کی منزلوں میں کھڑکی دروازے وغیرہ ہٹائے جا رہے ہیں۔ اس علاقہ کے دیگر ہوٹلوں کے بھی جھکنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ان عمارتوں میں پڑنے والا شگاف چوڑا ہوتا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے انتظامیہ نے یہاں لال نشان لگا دیا ہے، لیکن ہوٹلوں کو منہدم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined