ہر سال دیوالی پر خوب پٹاخے فروخت ہوتے ہیں۔ بھلے ہی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دہلی اور این سی آر میں پٹاخہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہو، لیکن ملک کے بقیہ حصوں میں بلا روک ٹوک پٹاخے فروخت ہو رہے ہیں۔ اب تک پٹاخوں کے نام عموماً فلمی ستاروں کے نام پر رکھا جاتا رہا ہے لیکن اس بات کچھ ایسے دلچسپ نام کے پٹاخے مارکیٹ میں ہیں جو ملک میں لوگوں کے موڈ کے حساب سے رکھے گئے ہیں۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں کچھ انتہائی دلچسپ نام کے پٹاخوں پر...
جی ایس ٹی کالا سانپ: یہ وہ پٹاخہ ہے جسے چلانے پر کالے سانپ جیسی شبیہ بنتی ہے۔ چھوٹے بچے اس کا خوب مزہ لیتے ہیں۔ لیکن اس بار بڑے بھی اس پٹاخے کے نام کا مزہ لے رہے ہیں۔ ڈبے پر بڑے حروف میں لکھا ہے ’جی ایس ٹی کالا سانپ‘۔
Published: undefined
نوٹ بندی پھُس پھُس انار: پٹاخہ انار کے اس ڈبے پر بند ہو چکے ایک ہزار کے نوٹوں کی تصویر ہے۔ اس سے واضح پیغام ملتا ہے کہ اگر انار پھُس ہو جائے تو ہماری ذمہ داری نہیں۔ نوٹ بندی میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔
Published: undefined
دھڑام سے گرے مودی راکٹ: دیوالی کے پٹاخوں میں راکٹ نہ ہو توکوئی مزہ نہیں رہ جاتا۔ کئی بار راکٹ اوپر جانے کے بجائے دھڑام سے نیچے گر جاتا ہے۔ اس بارایک نیا راکٹ بازار میں نظر آ رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی تصویر کے ساتھ اس پٹاخہ پر لکھا ہوا ہے ’دھڑام سے گرے مودی راکٹ‘۔
Published: undefined
چیتاؤنی چٹائی: پٹاخوں میں چٹائی وہ ہوتی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بم لڑکی طرح گتھے ہوئے ہوتے ہیں اور انھیں چٹائی کی طرح زمین پر بچھا کر پھوڑا جاتا ہے۔ اس بار اس پٹاخے کا نام ہے ’یوگی چیتاؤنی چٹائی‘ اور اس پر تصویر بنی ہے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی۔
Published: undefined
راہل کا چمکتا ستارا انار: انارکی ایک اور شکل بازاروں میں پٹاخوں کی دکانوں پر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کا نام ہے ’راہل کا چمکتا ستارا انار‘۔ یعنی جس طرح سے سوشل میڈیا پر کانگریس نائب صدر نے دھمال مچا رکھا ہے اور مخالفین بغلیں جھانک رہے ہیں اسی طرح ’راہل کا چمکتا ستارا انار‘ بھی دوسرے پٹاخوں کو بغلیں جھانکنے پر مجبور کر دے گا۔
Published: undefined
سب کے من کو بھائے پرینکا پھلجھڑی: پٹاخوں کے ذریعہ سیاسی امکانات اور امیدوں کا مظاہرہ بھی خوب ہو رہا ہے۔ دیوالی کا تہوار منانے کے لیے سب سے دلنشیں کوئی پٹاخہ ہے تو وہ ہے پھلجھڑی۔ اس کو چھوٹے بچے بھی آسانی سے چلاتے ہیں۔ اس پھلجھڑی کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے نام رکھا گیا ہے ’سب کے من کو بھائے پرینکا پھلجھڑی‘۔
Published: undefined
دِکھا رہا ہے دَم، اکھلیش بم: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو بھی پٹاخوں کے ڈبے پر اپنا نام شائع کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ’دِکھا رہا ہے دم، اکھلیش بم‘ نام کا بَم اکھلیش یادو کی سرگرمی کا مظاہرہ بھی کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز