لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی میں مرکزی اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی قیادت والے اتحاد میں جمعہ کو دراڑ پیدا ہونے کے واضح اشارے دیتے ہوئے اتحادی پارٹنر ایس بی ایس پی نے صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
Published: undefined
سہیل دیو بھارت سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں 6 ایم ایل اے ہیں۔ ایس بی ایس پی کے صدر او پی راجبھر نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی کے ایم ایل اے صدارتی انتخابات میں مرمو کو اپنی حمایت دیں گے۔
Published: undefined
راجبھر نے واضح کیا کہ این ڈی اے کو حمایت دینے کے باوجود ان کی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں ایس بی ایس پی دروپدی مرمو کو ووٹ دے گی، کیونکہ اپوزیشن کے امیدوار نے ایس بی ایس پی کی حمایت نہیں مانگی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، "مجھے 8 جولائی کو یوگی کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں مرمو جی نے مجھ سے کہا کہ میں پسماندہ طبقے کے لئے جدوجہد کررہا ہوں اوروہ خود بھی اسی طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس لئے ان کی درخواست پر ہم نے ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز