مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم )کے سنیئر لیڈر یوسف تاریگامی کو بیماری کی حالت میں پیر کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)لایاگیاہے ۔جموں کشمیر میں پانچ اگست سے دفعہ 370اور 35اے ختم کیے جانے کے بعد سے وہ سری نگر میں نظربندتھے ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ان کی نظر بندی ختم ہوئی ہے اور انھیں بغرض علاج ایمس میں داخل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سابق رکن اسمبلی تاریگامی کی طبیعت ناساز تھی اور ان کے بہتر علاج کے لیے سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ انھیں راجدھانی کے ایمس اسپتال میں داخل کیا جائے۔ سرکاری ذرائع نے اس سلسلے میں خبر رساں ایجنسی یواین آئی کوبتایاکہ سی پی ایم کے لیڈر کے ساتھ ایک ڈاکٹر ،ایک رشتہ دار اور ایک پولس افسر بھی ہے ۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمی نے ریاستی انتظامیہ سےیوسف تاریگامی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے پانچ ستمبر کو کہا تھا کہ تاریگامی کو سری نگر سے نئی دہلی کے ایمس میں جلد سے جلد داخل کرایاجائے ۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ سری نگر واقع ایس کے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی صلاح کوذہن میں رکھتے ہوئے تاریگامی کو ایمس بھیجا جائے۔ بنچ نے تاریگامی کی خواہش کے مطابق خاندان کے ایک فرد کو ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز