کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکرکے ذریعہ کافی عرصے شدید بیمار چل رہے بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی تصویر شیئر کرنے پر سی پی ایم نے سخت تنقید کرتے ہوئے گورنر سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا سے بدھا دیب بھٹا چاریہ کی تصویریں ہٹائی جائیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ دو دن قبل سنیچر کو گورنر جگدیپ دھنکر اور ان کی اہلیہ نے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ کی پام ایونیو میں واقع رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی تھی۔ بدھا دیب بھٹاچاریہ یہاں دو کمروں کے سرکاری اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ ملاقات کرنے کے بعد گورنر نے کئی تصویریں شیئر کی تھیں جس میں بدھادیب بھٹاچاریہ بہت ہی نحیف حالت میں بستر پر نظر آرہے ہیں۔
Published: undefined
ایک تصویر میں گورنر اور ان کی اہلیہ سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ کی اہلیہ میرا بھٹاچاریہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ گورنر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے ان سے ملاقات و عیادت کی اور صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیا۔
Published: undefined
سی پی آئی ایم نے گورنر نے ٹوئیٹ پر ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ نے سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی عیادت کی۔ ہم آپ کے اس قدم کی تعریف کرتے ہیں مگر آپ نے اس ملاقات کی چند تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ بیمار بدھا دیب بھٹا چاریہ کی تصاویر سے ان کے ہمدردوں اور حامیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، اگر آپ ان تصویروں کو ہٹادیں گے تو ہم احسان مند ہوں گے۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ کی تصویر شیئر کیا جانا مناسب نہیں:محمد سلیم
سی پی ایم کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد سلیم نے گورنر کے ذریعہ سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی معذور حالت میں تصویر شیئر کرنے پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا آئینی سربراہ ایسا کام کرسکتا ہے؟ محمد سلیم نے کہا کہ بدھا دیب بھٹاچاریہ ایک عرصے سے علیل ہیں۔ لیکن وہ خود کبھی نہیں چاہتے تھے کہ بیماری کی تصاویر شائع کی جائیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ گورنر کے ذریعہ کے تصاویر شیئر کرنے کے بعد یہ تصویر یں پھیل گئی اور اپنے رہنما کی حالت دیکھ لاکھوں سی پی ایم کارکنان اور حامی پریشان ہو گئے ہیں۔ گورنر نے عیادت کی یہ اچھی بات ہے مگر ان کی تصویروں کو شیئر نہیں کرنا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز