اگرتلہ: تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم سے چند گھنٹے قبل، حزب اختلاف کی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) نے ریاست میں گجرات اور آسام پولیس کی تعیناتی کے خلاف الیکشن کمشنر سے شکایت کی ہے۔ لیفٹ پارٹی نے کہا ہے کہ گجرات اور آسام پولیس کی تعیناتی خفیہ مقصد کے تحت بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کی گئی ہے۔
Published: undefined
سی پی آئی ایم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیر اقتدار ریاستوں کی پولیس کو تریپورہ میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے، جن کا استعمال انتخابات کے دن حکمراں جماعت کی ہدایت پر پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کے لیے کیا جائے گا۔
سی پی آئی ایم پولت بیورو کے رکن نیلوتپل باسو نے تریپورہ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جگہ گجرات اور آسام سے پولیس فورس کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ ریاست میں 16 فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں انتخابات میں صرف مرکزی نیم فوجی دستوں کو ہی تعینات کیا جانا چاہیے۔ خط میں وشال گڑھ کے ایس ڈی پی او راہل داس کو ہٹانے کے سلسلے میں بھی الیکشن کمیشن کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے، جو سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔
Published: undefined
خط میں کہا گیا ہے کہ آسام کے وزیر اعلی تریپورہ میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں اس لیے ریاست میں آسام پولیس کی موجودگی تشویش کا موضوع ہے۔ اسی طرح ملک کے دوسرے کونے گجرات سے پولیس کی تعیناتی کو انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے والے بیرونی عنصر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست میں صرف مرکزی فورسز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined