قومی خبریں

سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان کا انتقال، لکھنؤ کے اسپتال میں ایک مہینے سے زیر علاج تھے

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان کا لکھنؤ میں انتقال ہو گیا۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے لکھنؤ کے میو اسپتال میں داخل تھے

<div class="paragraphs"><p>اتل انجان / آئی اے این ایس</p></div>

اتل انجان / آئی اے این ایس

 
BR_ID

لکھنؤ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان کا جمعہ کی صبح لکھنؤ میں انتقال ہو گیا۔ 69 سالہ اتل انجان کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع میو اسپتال میں داخل تھے۔ رپورٹ کے مطابق اتل انجان کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ 1977 میں لکھنؤ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کی حیثیت سے سیاست کا آغاز کرنے والے اتل انجان کو بائیں بازو کی سیاست کا ایک اہم چہرہ قرار دیا جاتا تھا۔

Published: undefined

اتل کمار انجان 20 سال کی عمر میں نیشنل کالج اسٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے۔ طلبہ کے تحفظات کو اجاگر کرنے کے لیے مشہور انجان نے مسلسل چار بار لکھنؤ یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر کے عہدے کا انتخاب بھی جیتا ہے۔ اتل کمار ایک بااثر شخص تھے، جنہیں تقریباً نصف درجن زبانوں کا علم تھا۔ انجان نے یونیورسٹی کے دنوں میں بائیں بازو کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

Published: undefined

اتل کمار انجان اتر پردیش میں مشہور پولیس-پی اے سی بغاوت کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ انجان نے اپنے سیاسی سفر کے دوران چار سال اور نو ماہ جیل میں بھی گزارے۔ ان کے والد ڈاکٹر اے پی سنگھ ایک تجربہ کار مجاہد آزادی تھے، جنہوں نے ایچ ایس آر اے (ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن) کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس کے لیے انہوں نے برطانوی جیل میں طویل سزا کاٹی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined