کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بغیر کسی تاخیر کے وطن واپس لایا جائے، ساتھ ہی ملک کی یونیورسٹیوں میں میڈیکل کے طلباء کی نامکمل پڑھائی مکمل کرائی جائے اور انہیں مالی مدد دی جائے۔یہ مطالبہ کل رانیاں قصبہ میں منعقدہ پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ کامریڈ رتن سنگھ نکوڈا نے اجلاس کی صدارت کی۔
Published: undefined
سی پی آئی نے یوکرین جنگ کے لیے امریکی سامراج، یورپی یونین اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں یوکرین روس جنگ کے دوران جانی و مالی نقصان پر بھی تنقید کی گئی اور دکھ کا اظہار کیا گیا۔
Published: undefined
سی پی آئی نیشنل کونسل کے سابق رکن اور سینئر لیڈر کامریڈ سورن سنگھ ورک نے بتایا کہ قرارداد میں جنگ کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے۔
میٹنگ میں پارٹی کے ہریانہ ریاستی سکریٹری کامریڈ دریاؤ سنگھ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت پر فصلوں کی خریداری شروع کرے۔ کسانوں کے احتجاج کے دوران درج کیے گئے تمام مقدمات کو فوری طور پر واپس لیا جائے، مرکزی وزیر اجے مشرا کو برطرف کیا جائے اور ان کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے مناسب کارروائی کی جائے۔ میٹنگ میں بی بی ایم بی میں ہریانہ کی حصہ داری واپس لینے کو غلط فیصلہ قرار دیا گیا۔
Published: undefined
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارتیہ کھیت مزدور یونین کی قومی کونسل کی کال پر 15 مارچ کو سرسہ ضلع ہیڈکوارٹر اور رانیاں میں مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی 23 مارچ کو سرسہ کے شہید بھگت سنگھ پارک میں شہید بھگت سنگھ اور کسانوں کی تحریک کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined