پوری دنیا کورونا کے قہر سے پریشان ہے اور ہندوستان بھی لگاتار کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کی وجہ سے بے حال ہوا جا رہا ہے۔ اس وبا کو کم کرنے کے لیے ہندوستان میں لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا تھا اور اس لاک ڈاؤن کے 67 دن گزر جانے کے بعد اس کی رفتار کم ہونے کی جگہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہر دن تقریباً 7 ہزار نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاستیں مہاراشٹر، دہلی، گجرات اور مدھیہ پردیش ہیں۔ لیکن آسام میں بھی انفیکشن تیزی کے ساتھ بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آسام میں گزشتہ تین دن میں معاملے دوگنے ہو گئے ہیں۔ آسام میں ہفتہ کے روز کورونا کے 159 نئے معاملے سامنے آئے۔ اسی کے ساتھ ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ آسام میں کورونا کی وجہ سے 4 لوگوں کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے مہاراشٹر میں ہیں، لیکن 'جن ستّا' کی خبر کے مطابق گجرات میں معاملوں کے دوگنے ہونے کی رفتار سب سے تیز ہے۔ گجرات میں 27.13 فیصد کی شرح سے معاملے ڈبل ہو رہے ہیں۔ ریاست میں ابھی تقریباً 16 ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں اور 980 لوگوں کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ گجرات کے علاوہ تمل ناڈو میں بھی معاملے تیزی کے ساتھ دوگنے ہو رہے ہیں۔ تمل ناڈو میں 15.57 فیصد کی شرح سے معاملے ڈبل ہو رہے ہیں۔ اس معاملے میں تیسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے جہاں 14.67 فیصد کی شرح سے کیسز ڈبل ہو رہے ہیں۔ مغربی بنگال اور بہار میں ڈبل ہونے کی شرح بالترتیب 13.35 اور 11.13 فیصد ہے۔
Published: undefined
ویسے تو ملک میں کورونا کا اثر سب سے زیادہ مہاراشٹر میں ہے۔ یہاں اب تک 65 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن کے شکار ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹے میں 99 نئی اموات کے ساتھ مہاراشٹر میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 2197 ہو گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ دو ہفتوں سے روزانہ تقریباً دو ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کورونا کے نئے معاملوں کا ہر دن نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک بار پھر کورونا کے ریکارڈ 8380 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 193 اموات بھی ہوئی ہیں۔ یہ لگاتار دوسرا دن ہے جب ملک میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ دیکھنے کو ملی ہے۔ ہندوستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 143 تک پہنچ گئی ہے اور مہلوکین کی تعداد 5164 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined