نئی دہلی: ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم شدومد سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 141 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 66 لاکھ 9 ہزار 113 کووڈ ٹیکے لگائے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 141 کروڑ ایک لاکھ 26 ہزار 404 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ ملک میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کے 17 ریاستوں میں 415 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 115 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 108 کیسز سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں 79 اور گجرات میں 43 لوگ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7189 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 77 ہزار 32 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 7286 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 23 ہزار 263 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 12 ہزار 195 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 67 کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار 627 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز