قومی خبریں

بہار کی مشکلیں بڑھیں ، پٹنہ ایمس کے 400 نرسنگ ملازمین ہڑتال پر

پٹنہ ایمس کو کوڈ۔19 اسپتال کے طورپر نشان زد کیا گیاہے جہاں بڑی تعداد میں اس سے متاثر مریضوں کا علاج چل رہاہے ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس ) میں ٹھیکہ پر کام کر رہے لگ بھگ 400 نرسنگ ملازمین نے چھ نکاتی مطالبات کی حمایت میں جمعرات کو ہڑتال شروع کرکے کورونا وبا سے جنگ لڑرہے بہار کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔

Published: undefined

ہڑتال پر گئے سبھی نرسنگ ملازمین ایمس کے مین گیٹ کے باہر اپنا کام بند کر کےکل کھڑے ہوگئے تھے۔ سبھی ملازمین ایمس کے آغاز سے ہی ٹھیکہ پر کام کر رہے ہیں۔ ہڑتال کر رہے ملازمین نے مطالبات کئے ہیں کہ ایمس میں ان کی تقرری مستقل کئے جانے کے ساتھ ہی کووڈ۔19 میں ٹھیکہ پر کام کرنے والے ملازمین کے بیمار پڑنے اور مستقبل میں ان کی صحت سے متعلق کوئی تکلیف ہونے پر انہیں بھی مستقل ملازمین کی طرح ہی میڈیکل سہولیات فراہم کرائی جائیں۔

Published: undefined

ہڑتال پر گئے ملازمین کے مطالبات میں مرکزی حکومت کی ضوابط اور شرطوں کو دیکھتے ہوئے یکساں کام کیلئے یکساں تنخواہ اور انہیں مستقل ملازم کی طرح چھٹی دی جانی بھی شامل ہے ۔

Published: undefined

پٹنہ ایمس کو کوڈ۔19 اسپتال کے طورپر نشان زد کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں اس سے متاثر مریضوں کا علاج چل رہاہے ۔ اسی درمیان ملازمین کی ہڑتال کو دیکھتے ہوئے اسپتال احاطہ میں کثیر تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined