نئی دہلی: نمائش کے انعقاد سے جڑی صنعت کو گزشتہ دومہینوں میں 3,500 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے اور اس نے حکومت سے امدادی پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔ نمائنش اینڈ ٹریڈ شو صنعت ’انڈین ایکزی بیشن انڈسٹری ایسوسی ایشن (آئی ای آئی اے) نے آج بتایا کہ کرونا وائرس ’کووڈ۔19‘ وبا شروع ہونے کے بعد سے ہی نمائش اور ٹریڈ شو صنعت کو غیرمعمولی نقصان ہوا ہے۔ ملک میں ہونے والے کئی بین الاقوامی اور قومی پروگرام یا تو موخر کر دیئے گئے ہیں یا رد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے فوراً مداخلت کرنے اور معاشی پیکج دینے کی درخواست کی ہے تاکہ صنعتوں کو مشکلات کو تھوڑی راحت مل سکے۔
Published: undefined
آئی اے آئی اے کے صدر ایس بالا سبرامنیم نے بتایا کہ ’’پوری دنیا میں پھیلی کووڈ۔19 وبا نے ہندوستانی نمائش صنعت پر بہت خراب اثر ڈالا ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں 90 سے زیادہ پروگرام یا تو مؤخر کردیئے گئے ہیں یا رد ہوگئے ہیں۔ منظم شعبہ میں پورے سال میں ہونے والے پروگراموں کا یہ تقریباً 15 فیصد ہے۔ اس وجہ سے گزشتہ دو مہینوں سے پوری صنعت کو تقریباً 3,570 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔ کرونا کا بحران جاری رہا تو ان اعداد و شمار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز