ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ پٹھان کوٹ امکانی طور پرآج صبح دس بجے وحشیانہ کٹھوعہ عصمت دری وقتل کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ کیس کی 'ان کیمرہ' اور 'روزانہ بنیادوں' پر سماعت قریب ایک سال تک جاری رہنے کے بعد 25 مئی کو اختتام پذیر ہوئی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ڈاکٹر تجویندر سنگھ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 10 جون کو سنانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
عدالتی ذرائع نے بتایا کہ کیس کے آٹھ میں سے سات ملزمان کا فیصلہ امکانی طور پرآج سنایا جائے گا جبکہ آٹھواں ملزم جو کہ نابالغ ہے، کے خلاف ٹرائل عنقریب جوینائل کورٹ میں شروع ہوسکتی ہے۔ انتظامیہ نے فیصلہ سامنے آنے کے پیش نظر پٹھان کوٹ عدالت کے اردگرد اور کٹھوعہ و جموں میں سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر 31 مئی 2018ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں کیس کی 'ان کیمرہ' اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع ہوئی تھی۔ اس دوران عدالت میں کیس کی قریب 275 سماعتیں ہوئیں اور 132 افراد عدالت میں بطور گواہ پیش ہوئے۔
استغاثہ کی طرف سے کیس کی پیروی سپیشل پبلک پراسیکیوٹرس سنتوک سنگھ بسرا اور جگ دیش کمار چوپڑا نے کی جبکہ انہیں متعدد دیگر وکلاء بشمول کے کے پوری، ہربچن سنگھ اور مبین فاروقی (متاثرہ بچی کے والد محمد یوسف پجوال کے ذاتی وکیل) انہیں اسسٹ کررہے تھے۔ ملزمان کی طرف سے کیس کی پیروی اے کے ساونی، سوباش چندر شرما، ونود مہاجن اور انکر شرما نے کی۔
.....
Published: 10 Jun 2019, 9:20 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Jun 2019, 9:20 AM IST
تصویر: پریس ریلیز