ای ڈ ی کی کارروائی کے خلاف جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضداشت پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ای ڈ ی سے جواب طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنی عرضداشت میں ای ڈ ی کے ذریعے اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔
Published: undefined
ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس جسٹس چندر شیکھر اور جسٹس انوبھا راوت چودھری کی بنچ نے ہیمنت سورین کی عرضداشت پر ای ڈی سے جواب طلب کرتے ہوئے 9 فروری تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ای ڈی نے ان کے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے نیز ان کی گرفتاری کے پیچھے کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سورین نے ای ڈی کی کارروائی کے خلاف 31 جنوری کو سپریم کورٹ میں ایس ایل پی (اسپیشل لیو پٹیش) بھی داخل کی تھی لیکن جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے ہیمنت سورین کو پہلے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کے لیے کہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined