دہلی کی ایک عدالت نے پنجابی اداکار اور کارکن دیپ سدھو کو26 جنوری کے لال قلعہ کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے معاملے میں پیر کو ضمانت دے دی۔یہ معاملہ ہندوستان کے آثار قدیمہ کے سروے (اے ایس آئی) نے دائر کیا تھی۔
Published: undefined
میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ایم ایم ساحل گپتا نے سدھو کو 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اوراتنی ہی ضمانتی رقم پر ضمانت منظور کی۔
Published: undefined
عدالت نے بتایاکہ "ملزم سے پہلے ہی 14 دن پولیس تحویل میں تفتیش کی گئی ہے اور وہ قریب 70 دنوں سے حراست میں ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اسی طرح کے حقائق پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ اسے مزید آزادی سے محروم رکھنا نہ تو منطقی ہے اور نہ ہی قانونی۔ "
Published: undefined
سدھو کو 9 فروری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلہ میں کسانوں کی تحریک کے دوران ہونے والے تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
سدھو کو 26 جنوری کو کسانوں کی تین زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف میں کئے جارہے تحریک کے تحت ٹریکٹر ریلی کے دوران کسانوں کومشتعل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔16 اپریل کو سدھو کی ضمانت منظور ہوتے ہی اے ایس آئی کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined