دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری کے بعد بھی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ان کے عہدے پر برقرار رہنے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں داخل پی آئی ایل کو عدالت نے خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے پی آئی ایل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی، یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر اس معاملے پر غور کر کے مناسب فیصلہ لے سکتے ہیں۔
Published: undefined
دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی ہے۔ عدلیہ اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتی۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا یہ قانونی طور پر لازم ہے کہ حراست کے بعد کیجریوال اپنے عہدے پر برقرار نہ رہیں؟ عدالت نے یہ معاملہ لیفٹیننٹ گورنر پر چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ میں سرجیت کمار یادو نے مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیجریوال پر بدعنوانی کا الزام ہے اور انہیں سرکاری عہدے پر فائز نہیں ہونے دیا جانا چاہئے۔ عرضداشت میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جیل سے حکم جاری کرنا وزیر اعلیٰ کے حلفِ رازداری کی خلاف ورزی ہو گا۔
Published: undefined
ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی اس عرضداشت پر سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس منموہن کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اگر کوئی آئینی ناکامی ہے تو اسے لیفٹیننٹ گورنر دیکھیں گے۔ صدر مملکت اپنی سفارش پر صدر راج کے حوالے سے بھی فیصلہ کریں گے۔ سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ کیا عہدے پر برقرار رہنے پر کوئی قانونی پابندی ہے؟ عدالت نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ عملی مشکلات ہوسکتی ہیں لیکن ہم صدر یا ایل جی کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پی آئی ایل میں درخواست گزار نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا قید میں ہونا نہ صرف قانون کی مناسب عمل میں رکاوٹ ڈالتا ہے بلکہ ریاست کی آئینی مشینری کو بھی کمزور کرتی ہے۔ عرضی گزار نے آئین کے آرٹیکل 163 اور 164 کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ قیدی ہونے کی وجہ سے کیجریوال وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے فرائض اور ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر رہیں گے۔ وہ جیل میں بند رہ کر کوئی ایسا کام نہیں کر سکیں گے جس کی قانون انہیں اجازت دیتا ہے۔ اگر انہیں ایسا کرنے کی اجازت دی گئی تو ریاست کی فلاح و بہبود سے متعلق کوئی بھی معاملہ چاہے وہ خفیہ ہی کیوں نہ ہو، جیل میں ان تک پہنچنے سے قبل سیکورٹی کے تحت جیل حکام تک پہنچے گا۔ اس سے کیجریوال کی طرف سے آئین کے تیسرے شیڈول کے تحت وزیر اعلیٰ کی رازداری کے حلف کی براہ راست خلاف ورزی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز