قومی خبریں

کرناٹک: ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

ایچ ڈی ریونّا اور ان کے ساتھی ستیش ببنّا کے خلاف ایک خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں 2 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ایس آئی ٹی نے انہیں 4 مئی کو گرفتار کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ایچ ڈی ریونّا / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ایچ ڈی ریونّا / تصویر: آئی اے این ایس

 

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی تحویل میں تھے۔ انھیں عدالتی تحویل میں دیے جانے کے باوجواد اغوا معاملے میں ان سے تفتیش جاری رہے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایچ ڈی ریونّا اور ان کے ایک ساتھی ستیش ببنا کے خلاف کے آر نگر پولیس اسٹیشن میں 2 مئی کو اغوا کا معاملہ درج کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر ایس آئی ٹی نے انہیں 4 مئی (ہفتہ) کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ایچ ڈی ریونّا اور ان کے ساتھی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 364A (اغوا برائے تاوان)، 365 (نقصان پہنچانے کے ارادے سے اغوا) اور 34 (مشترکہ ارادے سے جرم) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اپنی گرفتاری کے وقت ایچ ڈی ریونّا نے ضمانت کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ ایچ ڈی ریونّا اور ان کے ساتھی ستیش ببنّا کے خلاف 29 اپریل کو ایک خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں جمعرات کو یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Published: undefined

دوسری جانب ایچ ڈی ریونّا کے صاحبزادے اور کرناٹک سیکس اسکینڈل کے کلیدی ملزم پرجول ریونّا کے خلاف بھی پولیس کا شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ ایس آئی ٹی نے ان کے خلاف بلیو کارنر نوٹس جاری کیا تھا، جس کا انٹرپول نے پیر (6 مئی) کو جواب دیا ہے۔ انٹرپول کے مطابق تمام 196 ممالک کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر پرجول ریونّا کو ان کے دائرۂ اختیار میں کسی بھی بندرگاہ پر دیکھا جاتا ہے تو ان کی پہچان کی جائے اور اطلاع دی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined