قومی خبریں

پنجاب: اکالی دل میں گھمسان، باغیوں نے سکھبیر بادل کو ہٹا کر منتخب کیا نیا پارٹی صدر

رواں سال فروری میں ہی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا اور ان کے رکن اسمبلی بیٹے نے الزام عائد تھا کہ پارٹی کو غیر جمہوری طریقے سے ایک فیملی کے ذریعہ کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

تصویر بذریعہ ’نوجیون‘
تصویر بذریعہ ’نوجیون‘ 

پنجاب میں منگل کو شرومنی اکالی دل کے ناراض لیڈروں نے لدھیانہ میں ہوئی ایک اہم میٹنگ کی اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا کو شرومنی اکالی دل کا نیا سربراہ منتخب کر لیا اور سکھبیر سنگھ بادل کو اس سرکردہ عہدہ سے ہٹا دیا۔ ڈھینڈسا کو ان کے بیٹے اور پنجاب کے سابق وزیر مالیات پرمندر سنگھ ڈھینڈسا کے ساتھ مبینہ طور پر پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں اس سال فروری میں بادل نے اکالی دل سے معطل کر دیا تھا۔ بعد میں ڈھینڈسا نے شرومنی اکالی دل (ٹکسالی) سمیت پارٹی سے الگ ہوئے دیگر گروپ کے ساتھ ہاتھ ملا لیا تھا۔

Published: undefined

حالانکہ سکھبیر بادل کی قیادت والی شرومنی اکالی دل نے اس قدم کو غیر آئینی اور دھوکہ دہی قرار دیا ہے۔ اکالی دل کے ترجمان اور سینئر لیڈر دلجیت سنگھ چیما نے اس قدم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے کانگریس کے اشارے پر اٹھایا گیا قدم بتایا ہے۔ چیما نے کہا کہ اکالی دل 100 سال پرانی پارٹی ہے جو ہندوستانی الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ 100 فیصد دھوکہ دہی ہے، یہ غیر قانونی ہے اور جعلسازی ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ گزشتہ طویل مدت سے شرومنی اکالی دل میں بادل فیملی کے خلاف بغاوت اٹھتی رہی ہے۔ اس سال فروری میں پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور مشہور لیڈر سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا اور ان کے رکن اسمبلی بیٹے نے الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی کو غیر جمہوری طریقے سے ایک فیملی کے ذریعہ کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ اس کے عبد بادل کی قیادت والی اکالی دل نے دونوں کو پارٹی سے برخواست کر دیا تھا۔ انھیں معطل کرنے سے ایک دن پہلے ہی سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے سنگرور شہر میں ڈھینڈسا کے گڑھ میں ایک ریلی کے دوران کہا تھا کہ باپ-بیٹا کی جوڑی نے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ اس کے علاوہ اکالی دل سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے سکھدیو ڈھینڈسا کو غدار تک کہہ دیا تھا۔

Published: undefined

بعد ازاں سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا اور لیہرا سے رکن اسمبلی ان کے بیٹے پرمندر سنگھ ڈھینڈسا نے یہ کہتے ہوئے اکالی دل کے سبھی اہم عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ پارٹی کو جمہوری طریقے سے نہیں چلا جا رہا ہے۔ اب باغی گروپ کے ذریعہ ڈھینڈسا کو پارٹی سربراہ بنائے جانے سے مزید گھمسان کے اشارے مل رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined