چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور اسمبلی سیٹ اور راجستھان کے سردار شہر اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔ بھانوپرتاپ پور سیٹ پر ساوتری منوج منڈاوی نے بی جے پی امیدوار برہمانند نیتم کو 20 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا ہے۔ اسی طرح سردار شہر اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار انل کمار شرما نے بی جے پی امیدوار اشوک کمار کو 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔ بی جے پی کی حالت اڈیسہ میں بھی پست ہو چکی ہے کیونکہ وہاں کے پدمپور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب کا جو نتیجہ برآمد ہوا ہے اس میں بیجو جنتا دل امیدوار برشا سنگھ نے بی جے پی امیدوار پردیپ پروہت کو 40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا ہے۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور سیٹ سے کانگریس کی امیدوار ساوتری منوج منڈاوی نے جیت درج کر لی ہے۔ انہوں نے اپنے نزدیکی امیدوار برہمانند نیتام کو 21 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
ضمنی انتخابات کی بہار کی کڈھنی اور یوپی کی رامپور سیٹ کو چھوڑ کر تمام سیٹوں پر بی جے پی امیدوار پیچھے چل رہے ہیں۔ کڈھنی میں بی جے پی امیدوار کیدار پرساد اور جے ڈی یو امیدوار منوج کمار سنگھ میں کانٹے کی ٹکر جاری ہے۔ فی الحال کیدار پرساد تقریباً 3.5 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ وہیں، رامپور سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے عاصم راجہ اب 3 ہزار ووٹوں سے پیچھے ہو گئے ہیں۔ بی جے پی کے آکاش سکسینہ یہاں سب سے آگے چل رہے ہیں۔
یوپی کی مین پوری لوک سبھا سیٹ پر ڈمپل یادو کی برتری 2 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یوپی کی کھتولی اسمبلی سیٹ پر میں آر ایل ڈی کے امیدوار مدن بھیا بی جے پی امیدوار سے 11 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
مین پوری لوک سبھا سیٹ: سماجوادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو بی جے پی کے امیدوار رگھوراج سنگھ شاکیہ سے 92 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔
کھتولی اسمبلی سیٹ: آر ایل ڈی کے مدن بھیا بی جے پی کی امیدوار راجکماری سے 8 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔
رامپور اسمبلی سیٹ: سماجوادی پارٹی کے عاضم رضا بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ سے 4 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔
سردارشہر اسمبلی سیٹ: کانگریس کے انیل کمار شرما بی جے پی امیدوار اشوک کمار سے 19 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے
کڈھنی اسمبلی سیٹ: جے ڈیو کے منوج کمار سنگھ بی جے امیدوار بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا سے 1500 سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔
بھانوپرتاپ پور اسمبلی سیٹ: کانگریس کی ساوتری منوج منڈاوی آزاد امیدوار اکبر رام کورم سے 10 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے، یہاں بی جے پی کے امیدوار تیسرے مقام پر ہیں۔
پدم پور اسمبلی سیٹ: بیجو جنتا دل امیدوار برشا سنگھ بریہا بی جے پی کے پردیش پروہت سے 17 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
پانچ ریاستوں میں ایک لوک سبھا اور 6 اسمبلی سیٹوں پر بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے۔ یوپی میں مین پوری لوک سبھا سیٹ پر سماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ رامپور اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے عاصم رضا اور کھتولی سیٹ پر آر ایل ڈی کے مدن بھیا آگے چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان کی سردار شہر سیٹ اور چھتیس گڑھ کی بھانو پرتاپ پور سیٹ پر کانگریس کے انیل شرما اور ساوتری منوج منڈاوی آگے ہیں۔ بہار کی کڈھنی سیٹ پر جے ڈی یو کے منوج کمار سنگھ اور اوڈیشہ کی پدم پور سیٹ پر بی جے ڈی کے برہم سنگھ آگے چل رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار پیچھے چل رہے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
راجستھان کی سردار شہر سیٹ پر کانگریس امیدوار انیل کمار شرما کو 30152 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ بی جے پی امیدوار اشوک کمار کو 19300 جبکہ راشٹڑیہ لوک تانترک پارٹی کے امیدوار لال چند موند کو 19210 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
اوڈیشہ کی پدم پور سیٹ پر بیجو جنتا دل کے امیدوار برہم سنگھ بریہا آگے چل رہے ہیں انہوں نے اب تک 15916 ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ بی جے پی کے پردیپ پروہت کو 10150 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور سیٹ پر کانگریس امیدوار ساوتری منوج منڈاوی نے سبقت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے اب تک 13324 ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ بی جے پی امیدوار برہمانند نیتام کو 5684 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
بہار کی کڈھنی سیٹ پر جے ڈی یو کے امیدوار مونج کمار سنگھ کو 18893 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا کو 18211 ووٹ مل چکے ہیں۔ دوونوں میں قریبی مقابلہ جاری ہے۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
رامپور سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے عاصم رضا نے بی جے پی کے امیدوار آکاش سکسینہ پر برتری حاصل کر لی ہے۔ یہاں سماجوادی پارٹی کو 7778 جبکہ آکاش سکسینہ کو 3930 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
یوپی کے مظفرنگر ضلع کی کھتولی سیٹ پر آر ایل ڈی اور سماجوادی پارٹی کے مشترکہ امیدوار مدن بھیا بی جے پی امیدواور سے کافی آگے چل رہے ہیں۔ مدن بھیا کو اب تک 7882 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ بی جے پی کی امیدوار راجکماری کو 3870 ووٹ ہی حاصل ہوئے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
راجستھان کے چورو ضلع میں سردارشہر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں کانگریس امیدوار اینل شرما نے 5000 سے زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرے دور کی گنتی کے بعد انیل شرما بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اشوک کمار سے 5300 سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
مین پوری لوک سبھا ضمنی انتخاب میں تیسرے دور کی گنتی کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی امیدوار ڈمپل یادو 4800 ووٹوں سے آگے ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف بی جے پی کے رگھوراج شاکیہ پر برتری کو برقرار رکھا ہے۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
بہار کے مظفر پور ضلع کی کُڈھنی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کے کیدار گپتا تقریباً 2000 ووٹوں سے آگے ہیں۔ بی جے پی امیدوار کیدار گپتا کو 4194 ووٹ ملے ہیں جبکہ عظیم اتحاد کے امیدوار جے ڈی یو کے منوج کشواہا کو پہلے دور کی گنتی کے بعد 2195 ووٹ ملے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
مین پوری سیٹ پر رجحانات میں سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو کی برتری برقرار ہے۔ جیسے جیسے اعداد و شمار آرہے ہیں ان کی برتری کا فرق بھی بڑھ رہا ہے۔ جسونت نگر اور کرہل دونوں میں ڈمپل کا غلبہ نظر آ رہا ہے۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
رامپور اسمبلی سیٹ پر انتدائی رجحان میں سماجواید پارٹی کے عاصم رضا آگے چل رہے ہیں۔ بی جے پی کے امیدوار کو 1148 اور ایس پی امیدوار کو 1277 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔ عاصم رضا 129 ووٹوں سے آگے ہیں، جبکہ بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ پیچھے چل رہے ہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
سماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو ابتدائی رجحانات میں اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ سے آگے چل رہی ہیں۔ یہاں بی جے پی امیدوار رگھوراج شاکیہ ان کے سامنے ہیں۔ یہاں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہو سکتا ہے۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
ملک کی پانچ ریاستوں میں 6 اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج آج آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Dec 2022, 8:46 AM IST
تصویر: پریس ریلیز