قومی خبریں

ضمنی انتخاب LIVE: اکھیلیش مبارکباد دینے مایاوتی کےگھر پہنچے

یو پی اور بہار کے ضمنی انتخابتات کی ووٹ شماری کا عمل صبح 8 بجے سے چل رہا ہے اور اب تصویر صاف ہو گئی ہے۔ بہار کی ارریہ اور یو پی کی پھولپور اور گورکھپور تمام سیٹوں پر بی جے پی ہار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی لکھنؤ میں ایس پی امیدواروں کی جیت کا جشن منانے کارکنان

بی جے پی بھگوان کو دھوکہ دے رہی ہے: رام گوپال

راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کے پارٹی لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ اترپردیش میں وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے عوام کا اعتماد کھودیا ہے۔
یادو نے یہاں نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اترپردیش میں پھول پور اور گورکھ پور لوک سبھا سیٹ کے ضمنی الیکشن میں سماج وادی پارٹی کی فتح سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ریاست کی یوگی حکومت نے لوگوں کا اعتماد کھودیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی پورے ملک میں عوام کو بے وقوف بنارہی ہے اور خود بھگوان کو دھوکہ دے رہی ہے۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

الھلیش یادو نے مایاوتی کا شکریہ ادا کیا

اتر پردیش کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میں گورکھپور اور پھولپور کے عوام اور مایاوتی جی کو شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’یہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے انتخابنی حلقوں کے عوام کا غصہ ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں میں کتنا غصہ ہے، یہ تصور کیا جا سکتا ہے۔‘‘سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو جیت کی مبارکباد دینے کے لئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے گھر گئے۔ گھر پہنچ کر انہوں نے اس جیت کے لئے مایا وتی کا شکریہ ادا کیا۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

جشن کی تصویری جھلکیاں

پٹنہ میں جشن کی تصویری جھلکیاں

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

لکھنؤ میں جشن کی تصویری جھلکیاں

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ایس پی-بی ایس پی نے سیاسی سودے بازی کی: یوگی

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ’’یہ بی ایس پی-ایس پی کی جو سیاسی سودے بازی ہے، ملک کی ترقی کو روکنے کے لئے بنی ہے۔ اس کے بارے میں ہم اپنی حکمت عملی تیار کریں گے۔‘‘

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

پھولپور اور گورکھپور میں کانگریس کی ضمانت ضبط

ہار کا جائزہ لیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ

پھولپور اور گورکھپور میں بی جے پی کی کراری شکست کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’ہم عوامی رائے کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ نتیجہ ناقابل یقین ہے، ہم ہار کا جائزہ لیں گے۔ جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد۔‘‘

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

پھولپور سے ایس پی امیدوار کی جیت کا اعلان

سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر پال سنگھ پٹیل نے پھولپور لوک سبھا سیٹ سے جیت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار کو 59613 ووٹوں سے شکست دی۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

لوگوں میں بی جے پی کے خلاف غصہ: راہل

کانگریس صدر راہل گاندھی نے گورکھپور اور پھولپور کے نتائج پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فتحیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا ’’نتائج سے واضح ہے کہ ووٹروں میں بی جے پی کے خلاف بہت غصہ ہے اور وہ ایسے غیر بی جے پی امیدوارو کے لئے ووٹ کریں گے جس کے جیتنے کی سب سے زیادہ امید ہو۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید کہا ’’کانگریس یو پی کی از سر نو تعمیر کے لئے پر عزم ہے، یہ رات و رات نہیں ہوگا۔‘‘

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ایس پی نے حمایت کے لئے مایاوتی کا اداکیا شکریہ

اترپردیش میں گورکھپور اور پھولپور پارلیمانی حلقوں میں جیت کی طرف بڑھ رہی سماج وادی پارٹی نے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسمبلی میں اپوزیشن اور ایس پی کے سینئرلیڈر رام گووند چودھری نے مایاوتی سے ملکر دونوں سیٹوں پر حمایت دینے کےلئے شکریہ ادا کیا۔ چودھری نے کہا ’’بہن جی ،دونوں سیٹوں پر حمایت کے لئے ہم لوگ آپ کے ممنون ہیں ۔‘‘

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ممتا کی اکھلیش، مایاوتی اور لالو کو مبارکباد

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اترپردیش اور بہارکے ضمنی انتخاب میں سماجوادی اور بہوجن سماجوادی پارٹی اتحاد اور بہار لالو۔کانگریس اتحادکی شاندار جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجوادی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان اتحاد کے بعد ممتا بنرجی کی خصوصی دلچسپی سے بنگال میں نیا سیاسی منظر نامہ سامنے آنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

کیشو پرساد نے شکست تسلیم کی

یو پی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد یادو نے کہا ’’ہمیں امید نہیں تھی کہ بی ایس پی کے تمام ووٹ ایس پی کی جانب اس طرح منتقل ہو جائیں گے۔ آخری نتائج کے اعلان پر ہم ہار کا جائزہ لیں گے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کریں گے کہ 2019 میں بی ایس پی، ایس پی اور کانگریس ایک ساتھ آ سکتی ہیں۔‘‘

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ممتا کی مبارکباد پر لالو کا جواب

عمر عبداللہ کی تجسوی یادو اور میسا بھارتی کو مبارکباد

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

عوام کے پیار نے طاقت دی: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

سماجوادی کی سبقت برقرار

پھولپور لوک سبھا ضمنی انتخاب کے 15 مراحل کے اختتام کے بعد سماجوادی پارٹی کے امیدوار 22848 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کو اب تک 167708، بی جے پی کو 144166، عتیق احمد کو 20468 اور کانگریس کو 7882 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

گورکھپور لوک سبھا سیٹ پر سماجوادی پارٹی 19201 ووٹوں سے آگے ہے۔ سماجوادی پارٹی کو اب تک 212061 اور بی جے پی کو 192860 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

لکھنؤ میں بوا-بھتیجا زندآباد کے نعرے بلند

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

بہار کے ارریہ میں آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز عالم 23187 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ سرفراز کو اب تک 333050 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی کو 309863 ووٹ ہی مل سکے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

لکھنؤ: ایس پی کے دفتر میں جشن

امت شاہ دہلی واقع پارٹی کے دفتر میں پہنچ گئے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

گورکھپور میں ایس پی کی سبقت تقریباً 15 ہزار پہنچی

گورکھپور میں 12ویں سماجوادی پارٹی کے امیدار پروین کمار نشاد کو 180155 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ بی جے پی کے اوپیندر دت شکلا کو 165487 ووٹ ملے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

گورکھپور، پوھلپور میں ایس پی اور ارریہ میں آر جے ڈی کی سبقت

گورکھپور میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار پروین کمار نشاد 163941 ووٹ لے کر سب سے آگے چل رہے ہیں جب بی جے پی کے اوپیندر دت شکلا کو 150062 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

پھولپور میں سماجوادی پارٹی کے ناگیندر پرتاپ سنگھ پٹیل 155314 ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ بی جے پی کے کوشلیندر سنگھ پٹیل کو 134819 ووٹ ہی ملے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ادھر بہار کی ارریہ لوک سبھا سیٹ پر آر جے ڈی کے سرفراز عالم بی جے پی کے امیدوار سے تقریباً 12151 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

بی جے پی کو لوگوں نے خارج کر دیا ہے: کانگریس

کانگریس کے رہنما جیوتیرادتیہ سندھیا نے بہار اور اتر پردیش کے ضمنی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا ’’لوگوں نے کسان مخالف، نوجوان مخالف اور خواتین مخالف پالیسیوں پر آواز اٹھائی ہے۔ بی جے پی کو لوگوں نے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے‘‘

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

پھولپور میں ایس پی کی 15 ہزار سے زیادہ کی سبقت

پھولپور میں 11 مراحل کی ووٹ شماری پوری ہو چکی ہے اور اب تک سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل کو 15713 ووٹوں کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

سماجوادی پارٹی کی ریاستی الیکشن کمیشن کو شکایت

سماجوادی پارٹی کے رہنما نریش اتم پٹیل نے ریاستی الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور لوگوں کو گنتی کے مرکز سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ بی جے پی کے امیدوار کو جتانے کا کام کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے شکایت پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میڈیا کو ذاتی طور پر ہر مرحلہ کے بعد مطلع کیا جا رہا ہے اور مراحل کی ووٹ شماری کے حوالہ سے معلومات دے دی گئی ہے۔‘‘

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

گورکھپور اور پھولپور دونون سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کی سبقت

پھولپور میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے اپنے امیدوار کی سبقت کے پیش نظر ابھی سے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ وہ ایک دوسرے مٹھائی کھلا کر مبارکبات پیش کر رہے ہیں۔ یہاں 11ویں مرحلہ کی ووٹ شماری جاری ہے اور ابھی تک سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل 14299 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

گورکھپور میں سماجوادی پارٹی کے پروین کمار نشاد کو 59907 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جب کہ ان کے قریبی بی جے پی کے امیدوار اوپیندر دت شکلا کو 56945 ووٹ ملے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

بہار کی ارریہ سیٹ پر بی جے پی امیدوار پردیپ سنگھ پیچھے ہونے کے بعد پھر آگے ہو گئے ہیں۔ چوتھے مرحلہ کی گنتی کے بعد بی جے پی کو 80732 ووٹ ملے ہیں جبکہ آر جے ڈی کو 73489 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

بہار: جہان آباد میں آر جے ڈی، بھبھوا میں بی جے پی کی برتری

بہار کی بھبھوا اسمبلی سیٹ سے 8 مراحل کے اختتام کے بعد بی جے پی 19738 ووٹوں سے آگے ہے جبکہ جہان آباد میں آر جے ڈی امیدوار 10 مراحل کے اختتام کے بعد 29551 ووٹوں سے آگے ہیں۔

پھولپور میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں سماجوادی پارٹی کو 87272 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں اور اس کی سبقت 9927 ووٹوں سے آگے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

گورکھپور میں میڈیا پر پابندی، لکھنؤ اسمبلی میں ہنگامہ

گورکھپور میں ووٹ شماری کے کاونٹر میں میڈیا کے داخلہ پر پابندی عائد کئے جانے کے معاملہ پر اتر پردیش کی لکھنؤ واقع اسمبلی میں حزب اختلاف نے ہنگامہ آرائی کی۔ سماجوادی پارٹی کے رام گووند نے اس معاملہ کو اٹھایا۔ سماجوادی پارٹی کا الزام ہے کہ جمہوریہ کا گلا گھونٹنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے پیش نظر کارروائی کو 12.20 تک ملتوی کر دیا گیا۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

گورکھپور میں بھی ایس پی امیدوار کی برتری

  • اتر پردیش کے ضمنی انتخابات میں بڑا الٹ پھیر نظر آ رہا ہے جہاں گورکھپور اور پھولپور دونوں جگہ سماجوادی پارٹی نے سبقت بنا لی ہے۔ تیسرے مرحلہ کے نتائج کے مطابق سماجوادی پارٹی 1523 ووٹوں سے آگے چل رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کو تیسرے مرحلہ تک 44979 اور بی جے پی کو 43456 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔
  • بہار کی جہان آباد سیٹ پر 10 مراحل کی ووٹ شماری کے بعد آر جے ڈی کے سودئے یادو تقریباً 15 ہزار ووٹ سے آگے چل رہے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

گورکھ پور میں میڈیا کو اطلاعات دینے پر روک

گورکھ پور میں 8ویں مرحلہ کی گنتی چل رہی ہے لیکن میڈیا رپورٹوں کے مطابق وہاں پہلے مرحلہ کے اعداد شمار ہی بتائے جا رہے ہیں۔ میڈیا اہلکاروں کو اطلاعات نہیں دی جا رہی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ وہاں خود موجود ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ارریہ ممیں سرفراز عالم پھر آگے

نیوز 18 کے مطابق بہار کی ارریہ لوک سبھا سیٹ پر آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز عالم نے پھر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ فی الحال وہ بی جے پی کے پردیپ سنگھ سے 4203 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

گورکھ پور میں بی جے پی کی برتری برقرار

گورکھ پور میں ابھی تک گنتی میں بی جے پی امیدوار اوپیندر دشکلا 2477 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ انہیں کل 15577 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے پروین نشاد کو 13911 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ یہاں کانگریس کی امیدوار کو 543 ووٹ ملے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ناگیندر پٹیل 2477 وٹوں سے آگے

پھول پور میں ابھی تک کی ووٹ شماری کے مطابق سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل 2477 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ انہیں کل 12383 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی کے کوشلیندر سنگھ پٹیل کو 9906 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

بہار کی ارریہ لوک سبھا سیٹ پر آر جے ڈی کے سرفراز عالم معمولی فرق سے پیچھے ہو گئے ہیں۔ جہان باد میں آر جے ڈی جبکہ بھبھوا میں بی جے پی آگے چل رہی ہی۔

گورکھ پور میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار پروین نشاد نے ای وی ایم پر سوالات کھڑے کردئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مشینوں سے چھیڑ خانی کر کے نتائج تبدیل کئے جا رہے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ایس پی کے ناگیندر پٹیل 1437 ووٹوں سے آگے

پھول پور میں تین مراحل کی گنتی پوری ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل 1437 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں انہیں 7600 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی کے کوشلیندر پٹیل کو 6363 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

پھول پور میں سماجوادی پارٹی آگے

تازہ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کی پھول پور لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل کو برتری حاصل ہوئی ہے۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

پھول پور-گورکھ پور میں بی جے پی آگے

  • پھول پور لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی امیدوار کوشلیندر سنگھ پٹیل کی معمولی برتری۔
  • گورکھ پور میں ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی امیدوار اوپیندر شکلا آگے۔
  • بہار کی ارریہ لوک سبھا سیٹ پر آر جے ڈی کے سرفراز عالم کو سبقت۔
  • بہار کی جہان آباد اسمبلی سیٹ سے آر جے ڈی کے کرشن موہن کو برتری۔
  • بہار کی بھبھوا اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کی رنکی رانا پانڈے آگے چل رہی ہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ریاستی الیکشن آفس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پھول پور پارلیمانی حلقہ کی ووٹوں کی گنتی’ منڈیر امنڈی‘ میں کی جا رہی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے مقام پر 48 سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے لیے ہر اسمبلی کے لئے 14 ٹیبل لگائی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے مقام پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
اسٹرانگ روم سے ووٹوں کی گنتی کےٹیبل تک ای وی ایم لے جانے کی بھی ویڈیوگرافی کرائی جا رہی ہے۔
اسی طرح گورکھپور پارلیمانی سیٹ کے حلقہ میں کل پانچ اسمبلی نشستیں ہیں جس کے لئے ووٹوں کی گنتی کے لئے پانچ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ہر کیمپ میں 15 ٹیبل ہیں اور ہر ٹیبل پر چار ملازم تعینات کئے گئے ہیں ۔ گورکھپور حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی سمیت کل 10 امیدواروں نے الیکشن لڑا جبکہ پھول پور سیٹ پر 22 امیدواروں نے انتخابات لڑا۔ دونوں سیٹوں کے انتخابات کے نتائج دوپہر بعد ہی ملنے کا امکان ہے۔
قابل غور ہے کہ گورکھپور پارلیمانی حلقہ سے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی اور پھول پور سے کیشو پرساد موریہ کو نائب وزیر اعلی بنائے جانے پر ان کے استعفی دینے سے یہ دونوں نشستیں خالی ہوئی تھیں۔ (یو این آئی)

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

ضمنی انتخابات کی ووٹ شماری کا عمل شروع

اتر پردیش اور بہار کے ضمنی انتخابتات کی ووٹ شماری کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو چکا ہے اور تھوڑی دیر میں نتائج کے رجحانات ملنے شروع ہو جائیں گے۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Mar 2018, 8:18 AM IST