قومی خبریں

مودی حکومت کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع: جے رام

کانگریسی رہنما نے کہا کہ مودی نے کبھی بھی غلطی سے بھی سچ نہیں بولا اور لوگوں کو بیوقوف بناتے رہے، لیکن یہ نریندر مودی کی بدقسمتی ہے کہ وہ عوام کو جتنا بے وقوف سمجھتے رہے وہ اتنی بے وقوف ہے نہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

رانچی: کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے دعوی کیا ہے کہ تیسرے مرحلے تک ملک کی 300 سے زائد سیٹوں پرہونے والے لوک سبھا انتخابات کے رخ سے واضح ہے کہ نریندر مودی حکومت کے اقتدار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کانگریس کے رانچی واقع ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے کہا کہ تیسرے مرحلے تک ملک کی 300 سے زائد سیٹوں پر ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے رخ سے واضح ہے کہ نریندر مودی حکومت کے اقتدار سے جانے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی چال ڈھال اور ہاؤ بھاؤ سے شکست کا خوف صاف نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے مزید نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ پانچ سال دھوکہ، دھمکی اور ڈرامہ بازی سے پُر رہے ہیں۔ مودی حکومت 2019 کے عام انتخابات کے بعد اور اس کے چھ مہینے کے بعد جھارکھنڈ کی رگھور داس حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Published: undefined

کانگریسی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک خاص شخص ہے، جو صرف اپنے من کی بات کی لیکن کبھی بھی عام لوگوں کے من کی بات نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کبھی بھی غلطی سے بھی سچ نہیں بولا اور لوگوں کو بیوقوف بناتے رہے لیکن، یہ نریندر مودی کی بدقسمتی ہے کہ وہ عوام کو جتنا بے وقوف سمجھتے رہے وہ اتنی بے وقوف ہے نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined